جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 91
91 میں قیمتی سے قیمتی موٹر چلتی ہے۔عنقریب آپ دیکھ لیں گے اونٹ کی افادیت ختم ہو جائے گی اور یہ جانور بھی ریگستانوں میں ناپید ہو جائے گا۔یہ حالات ہیں جو قیامت کے > قریب ظاہر ہو رہے ہیں " ہمیں تو قیامت کے آثار بہت قریب دکھائی دیتے ہیں۔" وإذا الوحوش حُشِرَتْ ، وَإِذَا الْبِحَارُ سُجَرَتْ - وَإذَا النُّفُوسُ رُوحَتْ۔۔۔۔۔وَاِذَا الصُّحُفُ نُشْرَتْ۔۔۔۔۔عَلِمَتْ نَفْسٌ مَّا احضرت (التکویر: ۶-۷-۸-۱۱-۵) (سیر فرنگ صفحه ۳۰ ۶۴۰۳۱) حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنی کتاب " شہادت القرآن میں اور دوسری پر معارف کتابوں میں سورہ تکویر کی مذکورہ بالا آیات کی تفسیر فرمائی ہے مندر ہے بالا بیان اس کی حقانیت پر شاہد عادل ہے۔حضور نے شہادت القرآن کتاب علامہ عنایت اللہ خان مشرقی کے والد ماجد جناب میاں عطا محمد صاحب آف امرتسر کے ایک مکتوب کے جواب میں سپرد قلم فرمائی تھی۔مولانا بدرالدین صاحب بدر جالندھری - ایک دانشور اور عارف کا قول ہے وہ آفتاب آمد دلیل آفتاب ! مگر حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے عشق رسول ہمیں ڈوبا ہوا یہ نیا محاورہ پیش فرمایا۔محمد است بر بان محمد آئینہ کمالات اسلام طبع اول، تالیف ۶۱۸۹۳) جناب مولوی بدرالدین صاحب بذر جالندھری راس عارفانه محاورہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں :- رہنمایان عالم میں صرف آنحضرت کی ذات والا صفات