جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 82
۸۲ ختم نبوت میں فرق بھی نہ آئے یا تعلیمات اسلام اور سیمی اقوام ناشر ندوۃ المصنفین علی ۱۳۹۵ ) مولانا محمد طیب صاحب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان خاتمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے مزید تحریر فرماتے ہیں کہ :- " حضور کی شان محض نبوت ہی نہیں نکلتی بلکہ نبوت بخش بھی نکلتی ہے کہ جو بھی نبوت کی استعداد پایا ہوا فرد آپ کے سامنے آگیا نبی ہو گیا۔آپ کی یہ فیض رسانی اور سر چشمہ کمالات نبوت ہونے کی امتیازی شان آغاز بشریت سے شروع ہوئی تو انتہائی کائنات تک جا پہنچی (آفتاب نبوت صفحہ 9-1-111 ناشر : ادارہ عثمانیہ ۳ پرانی انار کلی لاہور ) -١٠٩-١١١ اللهم صل على محمد و على آل محمد كما صليت على ابراهيم وعلى ال ابراهيم انك حميد مجيد۔مولانا ابو الحسن علی ندوی جیسے محقق و فاضل کو حضرت امام الزمان کے اس نظریہ کے سامنے سپر انداز ہونا پڑا ہے کہ یور بین اقوام اور یورپ کی مغربی تہذیب ہی دجال ہے۔(ازالہ اوہام مطبوعہ ۶۱۸۹۱) من مولانا تحریر فرماتے ہیں :- " زندگی اور معاشرہ پر د قبال کا اثر احادیث سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ بہت داعی اور گرم جوش ، چست و چالاک اور مذاہب و اخلاق کے مقابل ہیں کفر اور بغاوت کا علمبردار ہوگا۔ایک دوسری حدیث میں ہے۔