جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 50 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 50

ا کلکتہ کے اخبار جنرل گو ہر آصفی (کلکتہ) نے ۲۴ جنوری ۴۱۸۹۷ کی اشاعت ہمیں جلسہ اعظم منعقدہ لاہور " اور " فتح اسلام کے دوہرے عنوان سے لکھا :۔چونکہ ہمارے اخبار کے کالم اس جلسہ کے متعلق ایک خاص لچسپی ظاہر کر چکے ہیں لہذا ہم اپنے شائق ناظرین کو اس کے درجہ آخر مختصر حالات سے اطلاع دینی ضروری سمجھتے ہیں۔جہاں تک ہم نے دریافت کیا ہے ہر ایک طالب حق کو اس جلسہ کی حالت معلوم کرنے کے لیے بڑا ہی شائق پایا ہے۔کون دل ہو گا جو حق کا متلاشی نہ ہوگا۔کون آنکھ ہو گی جو سق کی چمک دیکھنے کے لیئے تڑپتی نہ ہوگی ؟ کون دماغ ہوگا جو حق کی جانچ پڑتال کی طرف مائل نہ ہوگا۔پھر ہم یہ کیونکر میں نہیں کر سکتے کہ اپنی ناظرین کی روحیں اس جیس کی کارروائی کی دریافت کے لیئے مضمرانہ ہوگی۔کیا اس اضطرار کو دفع کرتا ہمارا فریضہ نہیں۔بے شک ہے اور ضرور ہے اور اسی لیے ہے جو ہم نے خاص انتظام کر گئے اس جلسہ کے حالات کو دریافت کیا ہے جنہیں ہم اب ہدیہ ناظرین کیا چاہتے ہیں۔پیشتر اس کے کہ ہم کارروائی جلسہ کی نسبت گفتگو کریں ہمیں یہ بتا دنیا ضروری ہے کہ ہمارے اخبار کے کالموں میں جیسا کہ اسکے ناظرین پر واضح ہوگا یہ بحث ہو چکی ہے کہ اس جلسہ اعظم مذا ہمیں میں اسلامی وکالت کے لیے سب سے زیادہ لائق کون شخص تھا۔ہمارے ایک معزہ نہ نامہ نگار صاحب نے سب سے پہلے خالی الذہن ہو کر اور حق کو مد نظر رکھ کر حضرت مرزا مذاہب