جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 51
۵۱ غلام احمد صاحب رہیں قادیان کو اپنی رائے میں منتخب فرمایا تھا۔جن کے ساتھ ہمارے اور ایک مکرم مخدوم نے اپنی مراسلت میں تو ارداً اتفاق ظاہر کیا تھا۔جناب مولوی سید مو فخرالدین صاحب فخر نے بڑے زور کے ساتھ اس انتخاب کی نسبت ہو اپنی آزاد، مدلل اور بیش قیمت رائے پبلک کے پیش فرمائی تھی اس میں حضرت مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان به جناب سرسید احمد صاحب آن علیگڑھ کو انتخاب فرمایا تھا اور ساتھ ہی اس اسلامی وکالت کا قرعہ حضرات ذیل کے نام نکالا تھا۔جناب مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی جناب مولوی حاجی سید محمد علی صاحبانوی اور جناب مولوی احمد حسین صاحب عظیم آبادی۔یہاں یہ ذکر کر دنیا بھی نا مناسب نہ ہوگا کہ ہمارے ایک لوکل اخبار کے ایک نامہ نگار نے جناب مولوی عبدالحق صاحب دہلوی مصنف تغییر حقانی کو اس کام کے لیئے منتخب فرمایا تھا۔ہم اپنے ناظرین کو یہ بھی معلوم کرایا چاہتے ہیں کہ سوا می شوگن چندر نے انعقاد جلسہ سے پہلے اپنے اشتہار واجب الاظہار کے ذریعے علمائے مذا ہب مختلفہ ہند کو بہت عار ولا دلا کر اپنے اپنے مذہب کے جوہر دکھلانے کے لیے طلب کیا تھا اور میں جوش سے اور عار دلانے والے طریق سے اُنہوں نے طلب کیا تھا اس کا ٹھیک اندازہ انہیں کی عبارت سے کیا جا سکتا ہے وہ فرماتے ہیں :۔ہر ایک قوم کے بزرگ واعظ جانتے ہیں کہ اپنے مذہب کی سچائی کو ظاہر کرنا اُن پر فرض ہے۔پس میں حالت میں اس غرض