جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 53 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 53

۵۳ جلسہ میں حاضر ہوں۔اسی طرح بخدمت پادری صاحبان نهایت ادب اور انکساری سے میری التماس ہے کہ اگر وہ اپنے مذہب کو فی الواقع سچا اور انسانوں کی نجات کا ذریعہ خیال کرتے ہیں تو اس موقعہ یرا ایک اعلیٰ درجہ کا بندرگ اُن میں سے اپنے مذہب کی خوبیاں سنانے کے لیے جلسہ میں تشریف لاویں - یکی نے جیسا کہ مسلمانوں کو قسم دلی کیا ہی بزرگ پادری صاحبوں کو حضرت مسیح کی قسم دیتا ہوں اور انکی محبت اور عزت اور بزرگی کا واسطہ ڈالکر خاکساری کے ساتھ عرض پرداز ہوں کہ اگر کسی اور نیت کیلئے نہیں تو اس قسم کی عزت کے لیے ضرور اس جلسہ میں ایک اعلیٰ بزرگ اُن میں سے اپنے مذہب کی خوبیاں بیان کرنے کیلئے تشریف لاویں۔ایسا ہی میں اپنے بھائیوں آری یا اج والوں کی خدمت میں اُس پر میشر کی قسم دیکر جس نے وید مقدس کو اہمیت کیا عاجزانہ عرض کرتا ہوں کہ اس جلسہ میں ضرور کوئی اعلیٰ واعظہ ان کا تشریف لا کر وید مقدس کی خوبیان کرے، اور ایسا ہی سناتن دھرم اور پر ہو صاحبان وغیرہ کی خدمت میں اسی قسم کے ساتھ التماس ہے۔پبلک کو اس اشتہار کے بعد ایک فائدہ بھی حاصل ہوگا کہ ان تمام قوموں میں سے کس قوم کو در حقیقت اپنے خدا کی عزت اور قسم کا پاس ہے اور اگر اس کے بعد بعض صاحبوں نے پہلو نہی کی تو بلاشبہ اُن کا پہلو تہی کرنا گویا اپنے مذہب کی سچائی سے انکار ہے" انتہی اب ہمارے ناظرین کو غور کرنا چاہیے کہ اس جلسے کے اشتہاروں وغیرہ کے دیکھنے اور دعوتوں کے پہنچنے پر کن کن علمائے ہند کی الگ حمیت نے مقدس دین اسلام کی وکالت کے لیے جوش