جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 132 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 132

داشتهار مشمول خطبہ الہامیہ صفحہ : مطبوعہ ۱۳۱۹ھ / ۱۹۰۱ء) حضور نے اپنے وصال سے قبل جو آخری کتاب لکھی اس کا نام ہی پیغام صلح تجویز فرمایا اور اس کی ابتداء میں امین عالم کے بنیادی اصول پر روشنی ڈالتے ہوئے تحریر فرمایا۔وہ دین دین نہیں ہے جس میں عام ہمدردی کی تعلیم نہ ہوا ورنہ وہ انسان انسان ہے جس میں ہمدردی کا مادہ نہ ہو۔ہمارے خدا رو نے کسی قوم سے فرق نہیں کیا مثلاً جو جو انسانی طاقتیں اور قوتیں آریہ ورت کی قدیم قوم کو دی گئی ہیں وہی تمام قوتیں عربوں اور فارسیوں اور شامیوں اور چینیوں اور جاپانیوں اور یورپ اور امریکہ کی قوموں کو بھی خطا کی گئی ہیں۔سب کے لیے خدا کی زمین فرش کا کام دیتی ہے اور سب کے لیے اس کا سورج اور چاند اور کئی اور ستارے روشن چراغ کا کام دے رہے ہیں اور دوسری خدمات بھی بجالاتے ہیں۔اُس کی پیدا کردہ عناصر یعنی ہوا اور پانی اور آگ اور خاک اور ایسا ہی اسکی دوسری تمام پیدا کردہ چیزوں اناج اور پھل اور دوا وغیرہ سے تمام قومیں فائدہ اٹھا رہی ہیں۔پس یہ اخلاق ربانی ہمیں سبق دیتے ہیں کہ ہم بھی اپنے بنی نوع انسانوں سے مروت اور سلوک کے ساتھ پیش آویں اور تنگ دل اور تنگ ظرف نہ نہیں ، صفحہ ۲ طبع اول بون ۱۹۰۸ء مطبوعہ نولکشور پریس لاہور ) نیز فرمایا : " خدا کا فیض عام ہے جو تمام قوموں اور تمام ملکوں اور تمام زمینوں پر محیط ہو رہا ہے۔۔۔۔۔پیس جبکہ ہمارے خدا کے یہ