جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 131
۱۳۱ حضرت مسیح موعود نے اپنی کتاب تذکرۃ الشہادتین مطبوعہ ۱۹۰۳ء میں ہی اپنے خدا سے خبر یا کہ یہ دعوی فرمایا تھا کہ :- " یاد رکھو کہ کوئی آسمان سے نہیں اُترے گا۔ہمارے سب مخالف جو اب زندہ موجود ہیں وہ تمام مریں گے اور کوئی اُن میں سے عیسی بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا۔اور پھر ائن کی اولاد جو باقی رہے گی وہ بھی مرے گی اور اُن میں سے بھی کوئی آدمی کیلئے بن مریم کو آسمان سے اترتے نہیں دیکھے گا اور پھر اولاد کی اولاد مرے گی اور وہ بھی مریم کے بیٹے کو آسمان سے اُترتے نہیں دیکھے گی۔تب خدا ان کے دلوں میں گھبراہٹ ڈالے گا کہ زمانہ صلیب کے غلبہ کا بھی گزرگیا اور دنیا دوسرے رنگ میں آگئی مگر مریم کا بیٹا جیسے اب تک آسمان سے نہ اترا تب دانشمند یک دفعہ اس عقیدہ سے بیزار ہو جائیں گے۔اور ابھی تیسری صدی آج کے دن سے پوری نہیں ہوگی کہ عیسی کے انتظار کرنے والے کیا مسلمان اور کیا عیسائی سخت نومید اور باطن ہو کر اس جھوٹے عقیدہ کو چھوڑیں گے اور دنیا میں ایک ہی مذہب ہوگا اور ایک ہی پیشوا ہیں تو یک تخم ریزی کرنے آیا ہوں سو میرے ہاتھ سے وہ تم بویا گیا اور اب وہ بڑھے گا اور بھولے گا اور کوئی نہیں جو اس کو روک سکے " (صفحہ ۶۷) هفتم - حضرت بانی سلسلہ احمدیہ عالمی امن، عالمی صلح در عالمی اتحاد کے پیا پھر کی حیثیت سے ظاہر ہوئے۔چنانچہ آپ نے صدائے ربانی بن کر یہ اعلان عام فرمایا کہ ہماری طرف سے امان اور فضلی کارمی کا سفید جھنڈا بلند کیا گیا ہے "