جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 12
۱۲ نیز یورپ و امریکہ کے سعید الفطرت لوگوں کے دینی رجحان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے خوشخبری دی کہ :۔خدا تعالیٰ کسی صادق کو ہے جماعت نہیں چھوڑتا۔انشاء الله القدیر سچائی کی برکت ان سب کو اس طرف کھینچ لائے گی۔خُدا تعالیٰ نے آسمان پر یہی چاہا ہے اور کوئی نہیں کہ اس کو بدل سکے " داشتهار بار دسمبر ۶۱۸۹۲ مطبوعہ ریاض ہند پریس امرتسر) یہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے انقلاب آفرین اور جدید علم کلام ہی کا اعجاز ہے کہ اس نے ایک صدی کے اندر دین حق کے ایک کروڑ سے زیادہ ایسے فقید المثال فدائی اور شیدائی پیدا کر دیئے جن کا شعار ہی اعلائے کلمۃ اللہ اور دعوت الی اللہ ہے۔اس کے بینکس رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرائی اکر عبداللہ عمر نصیف نے سعودی گزٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے کمال بے نیازی سے ارشاد فرمایا کہ ہمارا مشن غیر مسلموں کو مسلمان بنانا نہیں۔دنیا میں پہلے ہی بہت مسلمان ہیں ہم اُن کا معیارِ زندگی بہتر بنانے میں مصروف ہیں۔(اخبارا مروز لاہور ۲۷ فروری ۱۶۱۹۸۴ نئی دہلی کا یا بہنامہ الرسالہ (اسلامی مرکز کا ترجمان) اپنی جولائی ۱۹۸۵ کی اشاعت میں رقمطراز ہے نجیب بات ہے کہ پاکستان میں بے شمار اسلامی جماعتیں اور اسلامی تنظیمیں ہیں مگر غالباً کوئی ایک جماعت باتنظیم الہی نہیں ہے جس کے پروگرام میں یہاں کے غیر مسلموں تک اسلام پہنچانا شامل ہو۔پاکستان میں ہندو اور عیسائی قابل لحاظ تعداد میں آباد