جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 74 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 74

مولانا عبید اللہ صاحب سندھی جنہیں مفکر اسلام، مجدد اعظم اور امام انقلاب کے القاب سے یاد کیا جاتا ہے حضرت مسیح ناصری کے رفع کی قرآنی فلاسفی پر روشنی ڈالتے ہوئے فرماتے ہیں :۔مفسرین نے ایک قصہ بنا دیا اور مسلمان اس پر ایمان لائے کہ شیخ رفع کر لیا گیا اور اس کا ایک حواری اُس کی صورت بن گیا۔ہم کو اس بات کی تصدیق یا تکذیب کی ضرورت نہیں۔جو کچھ قرآن نے حکایت بیان کی ہے وہی انا جیل میں ہے۔بل دفعہ اللہ یہ کلمہ قرآن میں ایک بار ستعمل نہیں ہوا بلکہ اس کلمہ کی بہت سی مثالیں اور نظائر ہیں جسے اجتماعیت میں مقام مالی حاصل ہو تو قرآن اسے رفع کے ساتھ موصوف کہتا ہے۔ہمارا ایمان ہے کہ اللہ نے مسیح کا درجہ بلند کیا۔اب ہم مونٹی او را براہیم کی تعلیمات نہیں جان سکتے جب تک کہ ابن مریم کی اتباع نہ کریں یقینا اللہ نے اس کا مقام بلند کیا دیہی رفع کا معنیٰ ہے، نیز ہمیں یہ ضرورت نہیں کہ قرآن کی تفسیر میں اس کے رفع جسمانی کے قائل ہوں۔" الهام الرحمن في تفسير القرآن سورة الفاتحة سورة المائده طه ناشر ادارہ بیت الحکمت کبیر والہ ضلع ملتان) علامہ سندھی کا یہ موقف حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے علم کلام کی خوشہ چینی کا واضح ثبوت ہے۔مولانا سید ابو الاعلیٰ صاحب مودودی - حضرت بانی سلسلہ احمدیہ نے اپنے دور کے اُن علماء پر زبردست