جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 30 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 30

بیک وقت دار الکتاب المصری (قاہرہ) اور دار الکتاب اللبنانی (بیروت) نے شائع کی ہے۔اس کا ایک نسوز راقم الحروف نے کویت کی مرکزی لائبریری میں دیکھا ہے یہ اس کتاب میں قابل مولف نے بڑی شرح وبسط سے نہ صرف دو بر جدید کی ایجادات کا قرآن و حدیث سے پتہ دیا ہے بلکہ بتایا ہے کہ آمد مهدی موعود سے متعلق قرآن مجید احادیث نبوی اور ائمہ اہلبیت علیهم السلام کی اکثرو بیشتر علامات پوری ہو چکی ہیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حقانیت کا چمکتا ہوا نشان ہیں۔نیز لکھا ہے کہ کئی علامات پود بیزی پردہ پڑا ہوا تھا لیکن موجودہ زمانہ کی ایجادات و اکتشافات نے اُن کی حقیقت بالکل کھول دی ہے۔بعض علامات جن کا ذکر کیا گیا ہے :۔مہدی موعود کا خزانہ چاندی اور سونا نہیں، اس کے انصار ہیں جو کامل عارف باللہ ہوں گے۔مہدی موعود اسلام کو جدید رنگ میں پیش کرے گا۔موٹر کار اور طیارہ جیسی سواریوں کی پیش گوئی۔ائمہ گراہ اور بادشاہ ظالم ہوں گے محکام کے مظالم سے عوام پر خرمہ حیاست تنگ ہو جائے گا۔فقہاء خائن ہوں گے۔اُن کا دعویٰ ہوگا کہ وہ میری شفت کی طرفت دعوت دے رہے ہیں حالانکہ وہ مجھ سے بیزار اور میں اُن سے بیزار ہوں۔د حدیث) - علماء بادشاہوں سے وابستہ ہو جائیں گے اور اُن کے اشارہ ابرو پر حرام کو حلال اور حلال کو حرام قرار دیں گے اور جو چاہیں گے فتوے دیں گے۔اور علم محض اس لیے سیکھیں گے کہ درہم و دینار حاصل کریں اور قران کو تجارت کا ذریعہ بنائیں۔بادشاہ ظالم ہوں گے اگر اطاعت کرو گے تو کافر بنا دیں گے اور اگر نا فرمانی کرو گے تو موت کے گھاٹ اُتار دیں گے۔بادشاہ اور کتاب اللہ الگ الگ ہو جائیں گے۔اُن کے فیصلے اپنے لیے اور ہوں گے اور تمہارے لیے اور اگر ان کی اطاعت کرو گے گمراہ ہو جاؤ گے ہیں حضرت مسیح کے سواریوں کی طرح