جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 29 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 29

۲۹ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے جدید علم کلام نے مندر بعد ذیل ممالک پر خاص طور پر نظریاتی اثرات ڈالے ہیں جو مرور زمانہ کے ساتھ ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔دنیائے عرب۔برصغیر پاک و ہند - ایران - انڈونیشیا روس - یورپ و امریکہ دنیائے عرب حضرت اقدس بانی احمدیت نے اپنے دعوی مسیحیت و مهدویت ابتدائی دور میں ہی یہ نظریہ پیش فرما دیا تھا کہ قرآن مجید اور احادیث نبوی میں عہد حاضر کی ایجادات اور حالات کی نسبت پیش گوئیاں موجود ہیں۔اس نظریہ نے دنیائے عرب کے علمی طبقہ کو بہت متاثر کیا ہے جس کے متعدد نمونے جدید عربی لڑیچر میں پائے جاتے ہیں۔مثلاً مصری عالم " الامام المجتهد الحافظ ابی الفیض احمد بن محمد بن الصديق العمار من الحسنى " نے " مطابقة الاختراعات العصريه لما اخبر به می سید البریہ کے نام سے ایک تالیف کی جو مکتبہ قاہرہ نے شائع کی جو خاص اس موضوع پر ہے۔اس کتاب کا سلیس اور با محاورہ اُردو ترجمہ حامد اینڈ کمپنی اردو بازاری ہور کی طرف سے اسلام اور عصری ایجادات کے نام سے چھپ چکا ہے۔جو مولانا ابو حماد مفتی احمد میاں برکاتی مارہروی کے رشحات قلم کا نتیجہ ہے۔ایک عرب فاضل جناب کامل سلیمان کے قلم سے ایک ضخیم کتاب بوم الخلاص فى ظل القائم المهدى عليه السلام منظر عام پر آچکی ہے۔جیسے