جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 13
۱۳ ہیں مگر مسلمانوں کا حال یہ ہے کہ قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے لیے تو انہوں نے بے پناہ ہنگامے کیئے مگر غیر مسلموں کو اسلام کی رحمت میں داخل کرنے کے لیے کوئی بھی قابل ذکر کوشش اب تک پاکستان میں وجود میں نہ آسکی حالانکہ اس ملک میں عیسائی زیرہ دست تبلیغی کوشش میں مصروف ہیں۔یہی حال ساری دنیا کے مسلمانوں کا ہے۔وہ لوگوں کو جہنم میں ڈالنے کے لیے تو بہت بے قرار ہیں مگر لوگوں کو جنت میں پہنچانے کے لیے ان کے اندر کوئی تڑپ نہیں پائی جاتی " (صفحہ ۳۷) برطانوی ہند کے متاز مسلم صحافی جناب مولانا حکیم بر تیم صاحب گورکھپوری نے اپنے آخری مضمون میں جوائن کی وفات کے بعد شائع ہو التحریر فرمایا :- ہندوستان میں صداقت اور اسلامی سپرٹ صرف اس لیئے باقی ہے کہ یہاں روحانی پیشواؤں کے تصرفات باطنی اپنا کام برابر کر رہے ہیں۔۔۔۔۔اور سچ پوچھو تو اس وقت یہ کام جناب مرزا غلام احمد صاحب مرحوم کے حلقہ بگوش اسی طرح انجام دے رہے ہیں جس طرح قرونِ اولیٰ کے " مسلمان انجام دیا کرتے تھے۔انجاز مشرق" گورکھپور مؤرخه ۲۴ جنوری ۱۹۲۹ء صفحه ۴) اس ماحول میں جماعت احمدیہ کا تاریخی رول کیا ہے ؟ اس کا اجمالی تذکرہ دوسروں کی زبانی سنیئے۔بر صغیر کے مفکر اور صحافی علامہ نیاز فنچوری تحریر فرماتے ہیں :- اس وقت مسلمانوں میں ان کو بے دین و کافر کہنے والے تو بہت