جدید علم کلام کے عالمی اثرات

by Other Authors

Page 102 of 156

جدید علم کلام کے عالمی اثرات — Page 102

۱۰۲ اب میں اسلامی ممالک میں عیسائیت کی روز افزوں ترقی کا ذکر کرتا ہوں۔اس ترقی کے نتیجہ میں صلیب کی ضوفشانی اگر ایک طرف بیان پر ہے تو دوسری طرف فارس کے پہاڑوں کی چوٹیاں اور باسفورس کا پانی اس کے نور سے منور ہے۔یہ صورت حال اُس آئندہ انقلاب کا پیش خیمہ ہے جب قاہرہ ، دمشق اور طهران خداوند سیوں صبیح کے خدام سے معمور نظر آئیں گے حتی کہ صلیب کی چک صحرائے عربجے سکوت کو چیرتی ہوئی خداوند یسوع مسیح کے شاگردوں کے ذریعہ سکھر اور خاص کعبہ کے حرم میں داخل ہوگی اور بالآخر وہاں اس حق و صداقت کی منادی کی جائے گی کہ ابدی زندگی یہ ہے کہ وہ تجھے خدائے واحد برحق اور کیسوں مسیح کو جانیں جسے تو نے بھیجا ہے۔(ترجمہ) اس روح فرسا ما حول میں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام نے اپنی دعوائی مسیحیت کی پہلی کتاب " فتح اسلام میں یہ پیش گوئی فرمائی کہ : "مسیح کے نام پر یہ عاجز بھیجا گیا تا صلیبی اعتقاد کو پاش پاش کر دیا جائے۔سو میں صلیبہ توڑنے اور خنزیروں کے قتل کرنے کے لیے بھیجا گیا ہوں۔میں آسمان سے اترا ہوں اُن پاک فرشتوں کے ساتھ جو میرے دائیں بائیں تھے جن کو میرا خدا جو میرے ساتھ ہے میرے کام کو پورا کرنے کے لیے ہر ایک مستعد دل میں داخل کرے گا بلکہ کر رہا ہے اور اگر میں چپ بھی رہوں اور میری قلم لکھنے سے رکی بھی رہے تب بھی وہ فرشتے جو میرے ساتھ اترے ہیں اپنا