اتمام الحجّة — Page 56
اتمام الحجة اردو تر جمه جعل بنایا گیا ہے اور اس صورت میں دوسرے انبیاء کی قبروں کی نسبت بھی تسلی نہیں رہے گی اور امان اٹھ جائے گا۔اور کہنا پڑے گا کہ شاید وہ تمام قبریں جعلی ہی ہوں۔بہر حال آیت فلما توفیتنی سے یہی معنے ثابت ہوئے کہ مار دیا۔بعض نادان نام کے مولوی کہتے ہیں کہ یہ تو سچ ہے کہ اس آیت فلما توفیتنی کے مارنا ہی معنے ہیں نہ اور کچھ لیکن وہ موت نزول کے بعد وقوع میں آئے گی اور اب تک واقع نہیں ہوئی۔لیکن افسوس کہ یہ نادان نہیں سمجھتے کہ اس طور سے آیت کے معنے فاسد ہو جاتے ہیں کیونکہ آیت کے معنے تو یہ ہیں کہ حضرت عیسی جناب الہی میں عرض کریں گے کہ میری امت کے لوگ میرے مرنے کے بعد بگڑے ہیں۔یعنی جب تک میں زندہ تھا وہ سب صراط مستقیم پر قائم تھے اور میرے مرنے کے بعد میری امت بگڑی۔نہ میری زندگی میں۔سواگر یہ کہا جائے کہ حضرت عیسی علیہ السلام اب تک فوت نہیں ہوئے تو ساتھ ہی یہ بھی اقرار کرنا پڑے گا کہ ان کی امت بھی اب تک بگڑی نہیں۔کیونکہ آیت اپنے منطوق سے صاف بتلا رہی ہے کہ امت نہیں بگڑے گی جب تک وہ فوت نہ ہو جائیں۔اور فوت کا لفظ یا یوں کہو کہ مرنے کی حقیقت کھلی کھلی ہے جس کو سارا جہان جانتا ہے۔اور وہ یہ کہ جب ایک انسان کو فوت شدہ کہیں گے تو اس سے یہی مراد ہوگی کہ ملک الموت نے اس کی روح کو قبض کر کے بدن سے ۲۰ علیحدہ کر دیا ہے۔اب مصنفین انصافا بتلا دیں کہ حضرت عیسی کی وفات پر اس سے زیادہ تر کیا ثبوت ہوگا اور کیا دنیا میں اس سے زیادہ تر منطقی فیصلہ ممکن ہے جو اس آیت نے کر دیا۔پھر اس کے مقابل پر یہودیوں کی طرح خدا تعالیٰ کی پاک کلام کو تحریف کر کے اور گندے دل کے ساتھ والسلام عليكم ورحمة الله و بركاته والسلام۔خدا آپ کو سلامت رکھے اور نگہبان اور مددگار ہو اور ادام اللـه وجـود كـم و حفظكم واید کم دشمنوں پر فتح بخشے۔آمین۔منہ و نصركم على اعدائكم۔أمين۔كتبه خادمكم محمد السعيدي الطرابلسي عفا الله عنه د و مصنفین سہو کتابت ہے۔درست منصفین“ ہے۔(ناشر) منه