اتمام الحجّة — Page iii
نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود عرض ناشر حضرت مسیح موعود و مہدی معہود علیہ الصلوۃ السلام نے مولوی رسل بابا امرتسری کے رسالہ حیات مسیح کے جواب میں ایک عظیم الشان کتاب اتُمَامُ الْحُجَّة جون ۱۸۹۴ء میں تصنیف فرمائی تھی۔ اس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے حضرت مسیح ناصری علیہ السلام کے زنده بجسده العنصری آسمان پر چلے جانے کے عقیدہ کارڈ اور بطلان دلائل قویہ اور حجت قاطعہ سے پیش کیا ہے۔ نیز قرآن کریم اور احادیث نبویہ سلف صالحین کے اقوال سے حضرت مسیح علیہ السلام کی وفات کو ثابت فرمایا ہے۔ یہ کتاب عربی زبان میں تحریر فرمائی گئی ۔ اس کتاب کا ایک حصہ اردو زبان میں بھی ہے۔ عربی حصہ کا اردو ترجمہ افادہ عام کی غرض سے پیش ہے۔ محترم مولانا محمد سعید صاحب انصاری مربی سلسلہ نے اس کا ترجمہ کیا تھا۔ اس ترجمہ کی نظر ثانی عربک بورڈ نے کی ہے۔ اصل ترجمہ کے مقابل پر اردو ترجمہ درج کیا گیا ہے تا قارئین کو سہولت رہے۔ قارئین کی سہولت کے پیش نظر کتاب کی ترتیب کے مطابق اردو حصہ بھی شامل اشاعت ہے۔