اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 46
46 سے دین اسلام کی دعوت دی ہے اور بادشاہ جرمن اور فرانس اور روس کو بھی دعوت دی ہے کہ اپنے جھوٹے عقیدوں کو چھوڑ کر اسلام قبول کریں۔اور روم کے بادشاہ اور امیر عبدالرحمان کابل کے بادشاہ وغیرہ سب کو دعوت دی ہے کہ حمایت اسلام کریں اور کبھی ان کے دل میں کوئی خوف و ہراس نے راہ نہیں پائی۔“ عالمگیر دعوت اسلام حدیث کدعہ اور چاند سورج گرہن کے آفاقی نشان کے ظہور پر اظہار مسرت مقبوس نمبر ۲۷۔بوقت عشاء منگل کی رات ۲۹ ماہ شعبان ۱۳۱۴ھ حضرت خواجہ صاحب کی پابوسی و زیارت کا شرف حاصل ہوا جس سے بہتر کوئی خوش نصیبی اور عبادت نہیں ہے۔اس نشست میں حضرت مرزا غلام احمد قادیانی اور آپ کے منکرین کی مذمت اور ر دو قدح کا ذکر چلا۔ایک دانشمند حاضر تھا۔اس نے حضرت مرزا صاحب کی تعریف و ثناء بیان کی جس سے حضرت خواجہ صاحب ابـقـاه الله تعالیٰ ببقائه بہت مسرور ہوئے۔اس کے بعد فرمایا کہ حضرت مرزا صاحب تمام اوقات خدائے عزوجل کی عبادت میں گزارتے ہیں یا نماز پڑھتے ہیں یا قرآن شریف کی تلاوت کرتے ہیں یا دوسرے ایسے ہی دینی کاموں میں مشغول رہتے ہیں اور دین اسلام کی حمایت پر اس طرح کمر ہمت باندھی ہے کہ ملکہ زماں لنڈن کو بھی دین محمدی ( اسلام ) قبول کرنے کی دعوت دی ہے اور روس اور فرانس اور دیگر ملکوں کے بادشاہوں کو بھی اسلام کا پیغام بھیجا ہے۔اور ان کی تمام تر سعی و کوشش اس بات میں ہے کہ وہ لوگ عقیدہ تثلیث وصلیب کو جو کہ سراسر کفر ہے چھوڑ دیں اور اللہ تعالیٰ کی توحید اختیار کر لیں۔اور اس وقت کے علماء کا حال دیکھو کہ دوسرے تمام