اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 44
44 اشارات فریدی جلد سوم میں تعریفی کلمات ان مکاتیب کے علاوہ جو آپ کے ملفوظات اشارات فریدی میں شائع شدہ ہیں۔آپ کے ارشادات میں حضرت مسیح موعود کی شان اقدس کے متعلق تعریفی کلمات بڑی کثرت سے موجود ہیں جو فارسی الفاظ میں ہیں جن میں سے بعض کا اردو ترجمہ نمونہ ذیل میں پیش کیا جاتا ہے۔یہ ارشادات اشارات فریدی حصہ سوم میں مرقوم ہیں۔دعویٰ مسیحت کی تصدیق ( ترجمہ ): اس کے بعد حضرت خواجہ صاحب نے حضرت مرزا صاحب کے بارے میں فرمایا کہ مرزا صاحب نیک اور صادق مرد ہیں اور انہوں نے مجھے اپنے الہامات کی ایک کتاب ( انجام آتھم ) بھیجی ہے۔ان کا کمال اس کتاب سے ظاہر ہے اسی اثناء میں علماء ظواہر میں سے کسی نے جو حضرت خواجہ صاحب ابــقـــاه الــلــــه تعالى ببقائه کی خدمت میں بیٹھا ہوا تھا حضرت اقدس کے متعلق زبان طعن دراز کی اور آپ کا رد و انکار کیا۔حضرت خواجہ صاحب ابقاه الله تعالى ببقائه نے اس کے جواب میں فرمایا کہ نہیں نہیں وہ مرد صادق ہیں مفتری اور کا ذب نہیں۔ان کا دعویٰ جعلی اور خود ساختہ نہیں ہے زیادہ سے زیادہ تم یہ کہہ سکتے ہو کہ ان سے بعض اپنے کشوف کے سمجھنے میں تھوڑی سی اجتہادی غلطی ہوئی ہے اس کے بعد فرمایا کہ لوگوں نے تو انا الحق کہا ہے اور اگر وہ ( یعنی مرزا صاحب ) اپنے آپ کو مجدد اور عیسی قرار دیں تو پھر بھی عبد ہی کہلاتے ہیں۔“ (صفحه ۴۲ مطبوعه آگره ۱۳۲۰ ه ) اشارات فریدی ، جلد سوم صفحه ۴۲ تا ۴۴)