اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 43 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 43

43 کے رسول خاتم النبین اور اس کی آل اور اصحاب پر درود اور سلام ہو۔اما بعد فقیر محمد بخش سکنہ چاچڑاں شریف کہتا ہے کہ چونکہ کتاب مقابیس المجالس میں در حقیقت معرفت کا ایک نصاب ہے اور اشارات فریدی کے نام سے مشہور ہے اور جو کہ حضرت محمد مصطفی یہ ہے کی ملت کے سرتاج حجت نبوی میے کی روشن دلیل اور خدائے یگانہ کے انوار غیبیہ کے مشاہدہ کرنے والے وحدانیت سے پردہ اٹھانے والوں کے بادشاہ مشہور بزرگ عالم قطب جہان۔مانے ہوئے غوث عالم ملکوت کے حقائق بیان کرنے والے توحید کی مجسم صورت ، ہمارے سردار ، ہمارے مرشد حضرت قبلہ خواجہ غلام فرید میرے والد ماجد رضی اللہ عنہ کے ملفوظات مبارکہ ہیں جو برادرم دینی ( دینی بھائی ) مولا نا رکن الدین صاحب سکنہ پر ہارسونکی سلمہ ربہ نے نو سال کی مدت میں ہمہ تن گوش رہ کر جمع کیے ہیں۔جس کا صرف ایک ہی نسخہ تھا اور آپ کے تمام معتقدین اور سب طالبان طریقت اور مالکان حقیقت ہر طرف دوڑتے پھرتے اور اس معرفت کے خزانہ کے متلاشی تھے۔پس بہت سا روپیہ خرچ کر کے خان صاحب والاشان محمد عبد العلیم خان صاحب بہادر سکنہ ریاست ٹونک کے زیر اہتمام اس کو طبع کرایا تاکہ دنیا کے تمام اطراف واکناف میں پھیل جائے اور ہر کوئی اس مبارک نسخہ کے مطالعہ میں اپنی ہمت صرف کرے اور معارف کے موتی حاصل کرے فقط - ( دستخط ) فقیر محمد بخش بقلم خود اشارات فریدی جلد سوم ۱۳۲۰ھ میں مطبع مفید عام آگرہ میں چھپی تھی اور اس کے سرورق پر اس کا پورا نام ” مقابیس المجالس المعروف اشارات فریدی شائع ہوا۔