اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 42
42 دل بے حد محظوظ ہوا اور جلسہ اعظم مذاہب لاہور کا مضمون جو آنجناب نے ارسال فرمایا ہے باوجود ایک بیش قیمت حقائق کی (روحانی) غذا ہونے کے (اس کے مضمون کو ) حیرت انگیز طریق سے ادا کیا گیا ہے جس نے سامعین کے دل موہ لیے۔یہ خطوط اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے جوابی مکاتیب اشارات فریدی جلد سوم میں ریکارڈ ہو چکے ہیں۔اس طرح یہ خط و کتابت قیامت تک کے لیے محفوظ ہوگئی ہے۔اشارات فریدی حصہ سوم کی عظمت و منزلت اشارات فریدی کے آخر میں صفحہ ۱۸۶، ۱۸۷ پر لکھا ہے: (ترجمه) : کتاب اشارات فریدی المعروف مقابیس المجالس کی تیسری جلد مکمل ہوئی اور یہ جلد سوم اول تا آخر میں نے خواجہ صاحب ابقاه الله تعالى ببقائه کی خدمت اقدس میں سبقاً سبقاً پڑھی اور حضرت خواجہ صاحب ابقاه الله تعالیٰ ببقائه نے کمال مہربانی اور توجہ سے اس کو سنا اور پوری تحقیق کے ساتھ اس کی تصیح و اصلاح فرمائی۔فقط - تمت بالخیر۔اس کے بعد حضرت خواجہ غلام فرید صاحب کے فرزند جلیل اور جانشین قطب الموحدین حضرت خواجہ محمد بخش صاحب ( ولادت ۱۸۶۵ء۔وفات ۵ استمبر ۱۹۱۱ء) نے اس مبارک تالیف پر جو شاندار اور بے نظیر تقریظ رقم فرمائی اس نے کتاب کے لفظ لفظ کے مستند ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔ذیل میں اس معرکہ آراء تقریظ کا اردو ترجمہ پیش کیا جاتا ہے:۔سب تعریفیں اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے اور اس