اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 41 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 41

41 حقیقت یہ ہے کہ میرے محبت نیوش کان جوں جوں آئمکرم کی مساعی سے آگاہی کے ذخیرہ سے بہرہ مند ہوتے ہیں میرا محبت شعار دل اس اخلاس میں اور بھی بڑھ گیا ہے کہ جو پہلے رکھتا تھا۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ کوئی سبب بہتر پیدا ہو جائے اور مبارک گھڑی ظاہر ہو جائے کہ جس سے جسمانی دوری کا پر دہ اور فاصلہ کی لمبائی کا نقاب درمیان سے اٹھ جائے۔اور اگر آپ وہ مضمون جو جلسہ مذاہب میں پیش فرمایا تھا میرے پاس بھیج کر مسرور کریں تو احسان ہوگا۔۔تیسرے مکتوب کا خلاصہ یہ تھا: السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ہمیں جناب سے جو کہ تمام نفوس اور تمام جہانوں کے روح رواں ہیں ملاقات کا شوق اتنا زیادہ ہے جتنے کہ آپ کے اخلاق کریمانہ زیادہ ہیں اور اس مجاہد فی سبیل اللہ کی محبت روز بروز بڑھتی جاتی ہے اس کی ذات کا جو بخل سے پاک ہے بڑا احسان ہے کہ اس فقیر کے اوقات کو بے حد مہربانی سے ظاہر و باطن کی عافیت کی راہوں پر چلا رکھا ہے اور ہماری دعا اور مقصود ہے کہ خدائے عزیز آپ جیسے پسندیدہ اخلاق اور حمیدہ خصائل انسان کا مؤیدر ہے اور محبت اور پیار کے چمکتے ہوئے موتیوں کی لڑی اور صداقت و اتحاد کے درخشندہ جواہر کا بار یعنی جناب کا وہ خط جو سراپا اخلاص اور صفات کے مواد سے بھرا ہوا ہے اور جو راتی اور کچی محبت کے ذخیروں سے لبریز ہے اس سے ہمیں اپنے کریمانہ درود سے مشرف فرمایا اور میں بے حد مسرت بخشی۔اے معالم ہے۔مندروں میں غوطہ لگانے والے اس فقیر نے آپ کے الفت آمیز الفاظ اور شرت بخش معنی اور حیرت انگیز معارف سے ایک ایسا ذخیرہ حاصل کیا ہے جس سے