اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 37
37 اشارات فریدی چشتی سلسلہ کے خدارسیدہ صلحاء و صوفیاء و مشائخ پنجاب میں والٹی ریاست بہاولپور نواب محمد صادق خان کے پیر حضرت خواجہ غلام فرید صاحب چاچڑاں شریف ( ولادت ۲۶ نومبر ۱۸۴۵ء۔وفات ۲۴ جولائی ۱۹۰۱ء) کو ایک ممتاز اور منفرد مقام حاصل ہے۔وجہ یہ کہ آپ مہدی دوراں اور مسیح وقت کے پر جوش مصدقین میں سے تھے چنانچہ حضرت اقدس مسیح موعود فرماتے ہیں:۔در بعض نشان اس قسم کے ہیں جو میری تصدیق کے لیے بڑے بڑے ممتاز لوگوں کو جو مشاہیر فقراء میں سے تھے خوا ہیں آئیں اور آنحضرت علی سے تایا نہ کو خواب میں دیکھا۔جیسے سجادہ نشین صاحب العلم سندھ جن کے مرید ایک لاکھ کے قریب تھے۔اور جیسے خواجہ غلام فرید چاچڑاں والے۔“ (حقیقۃ الوحی طبع اول صفحہ ۶۸ تاریخ اشاعت ۵ امئی ۱۹۰۷ء) اس کے بعد حضور نے کتاب کے صفحہ ۲۰۶ تا ۲۰۹ پر اپنے مبارک قلم سے درج ذیل الفاظ میں اس کی تفصیل زیب قرطاس فرمائی: ۱۹۔انیسواں نشان یہ ہے کہ خواجہ غلام فرید صاحب نے جو نواب بہاولپور کے پیر تھے۔میری تصدیق کے لیے ایک خواب دیکھا جس کی بناء پر میری محبت خدا تعالیٰ نے ان کے دل میں ڈال دی اور اسی بناء پر کتاب اشارات فریدی میں جو خواجہ صاحب موصوف کے ملفوظات ہیں جابجا خواجہ صاحب موصوف میری تصدیق فرماتے ہیں اہل فقر کی یہ عادت ہوتی ہے کہ وہ ظاہری جھگڑوں میں بہت کم پڑتے ہیں اور جو کچھ خدا تعالیٰ کی طرف سے ان کو بذریعہ خواب یا کشف یا الہام پستہ ملتا ہے اس پر