اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 35 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 35

35 آٹھ صد سالہ پیشگوئی حضرت نعمت اللہ ولی میں سپر داشاعت فرمائی اور کمال ہوشیاری سے رسالہ کی اشاعت کی تاریخ ۲۳ اپریل ۱۹۷۲ درج کر دی تا اس پیشگوئی کو مستند ثابت کیا جا سکے!! ناطقہ سر گریباں ہے اسے کیا کہے!! ستم ظریفی کی انتہا یہ ہے کہ عوام کو عرصہ سے باور کرایا جارہا ہے کہ شاہ نعمت اللہ نے آنے والے انقلابات زمانہ پر تقریباً دو ہزار اشعار فارسی میں لکھے۔(روز نامه مشرق ۲۱ دسمبر ۱۹۷۱ ء صفحه ۵) یہ بیان دوسرے لفظوں میں اس عزم کا اظہار ہے کہ جب تک حضرت نعمت اللہ ولی کے نام پر شائع کیے جانے والے اشعار کی تعداد دو ہزار تک نہ پہنچ جائے یہ سلسلہ تصنیف واختراع زور شور سے جاری رہے گا۔فانا لله و انا اليه راجعون تعطیر الانام حضرت شیخ العارفین قطب زمان سید نا الشیخ عبدالغني النابلسی (۱۰۵۰ھ۔۱۱۴۳ھ) کی بے نظیر کتاب "تعطیر الانام تعبیر الرؤیا کی دنیا میں سند سمجھی جاتی ہے۔افسوس یہ مایہ ناز تصنیف بھی بیسویں صدی عیسوی میں دست و برد سے نہیں بچ سکی۔اس کتاب کے تمام قدیم ایڈیشنوں میں لکھا ہے کہ:۔من رأى كا نه صار الحق سبحانه وتعالى اهتدى الى الصراط المستقيم صفحہ 9 مطبوعه الشریفحه ۱ مطبوعہ بیروت) یعنی جو شخص خواب دیکھے کہ وہ گویا خدا بن گیا ہے اس کی تعبیر یہ ہے کہ اسے صراط مستقیم نصیب ہوگا۔