اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 12 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 12

12 و تفسیر مجمع البیان (الشیخ فضل ابن الحسن الطبری) ۱۰۔تفسیر الصافی ( محمد بن مرتضى الفيض الكاشانی) ۱۱۔ترجمہ قرآن کریم ( از حضرت شاہ رفیع الدین صاحب) مجموعہ خطب: انیسویں صدی کے مسلم پنجاب میں اہل سنت و الجماعت کے ایک مشہور عالم و خطیب مولانا محمد مسلم ( ولادت 1805 ء وفات 1880ء) گزرے ہیں جن کو جامع البرکات و الکمالات کا خطاب دیا جاتا ہے۔حضرت مولوی صاحب گلزار آدم گلزار موسی " ، "گلزار سکندری گلزار محمدی تاثیر الصلوۃ اور تقویۃ الاسلام وغیرہ پنجابی کتابوں کے مؤلف تھے۔آپ کا لکھا ہوا مجموعہ خطب بہت مقبول ہے۔جس کے مواعظ اور اشعار شہروں اور دیہات میں منبروں پر مدتوں تک گونجتے اور بڑے شوق اور ذوق سے سنائے جاتے رہے ہیں۔آپ کے مجموعہ کتب میں ایک شعر یہ درج تھا۔اسماعیل اسحق نہ رہیا موسی عیسی نالے ہور الیاس داؤد پیغمبر پیتے اجل پیالے ( مجموعه خطب صفحہ 14 ، 1319ھ 1902 مطبع مفید عام لاہور ) یعنی حضرت اسماعیل ، الحق" نیز موسی" اور عیسی بھی نہ رہے اسی طرح الیاس اور داور پیغمبر نے بھی موت کے پیالے پی لیے۔ا پنجابی شاعروں کا تذکرہ ( پنجابی ) مؤلفہ میاں مولا بخش کشتہ امرتسری صفحہ