اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 61
61 نے اپنی تالیف علوم القرآن فارسی “ کے صفحہ ۳۱۵ پر حضرت خاتم النبین فداه امی والی) کے مبارک فقرہ سے نبی کا لفظ نہایت بے دردی کے ساتھ اڑا دیا ہے اور (معاذ اللہ ) حضور علیہ الصلاۃ والسلام کی طرف منسوب فقرہ کا مطلب یہ نکلتا ہے کہ اللہ یعنی عیسی ابن مریم متوجہ ہوں گے۔توحید کے پلیٹ فارم پر تثلیث کی منادی کرنے کی ایسی جگر سوز اور روح مسلم کو تڑپا دینے والی مثال شائد ہی کہیں مل سکے۔انما اشكوا بني وحزني الى الله اسباب النزول سرزمین نمیشار پور کے عظیم مفسر قرآن حضرت الشیخ لا امام ابی الحسن علی الواحدی ( المتوفى جمادی الثانی ۴۶۸ ھ بمطابق جنوری ۱۰۷۶ء) شافعی مسلک کے مشاہیر میں سے تھے جنہوں نے دنیائے تفسیر ،نحو، بلغت اور شعر وشن اور تاریخ میں یاد گارلٹر پھر چھوڑا ہے آپ کی معرکہ آرا تفسیر السیط ۱۶ جلدوں پر مشتمل۔علاوہ ازیں المغازی ، شرح دیوان امتبنی ، الاغراب في الاعراب ، نفى التحريف عن القرآن الشریف اور مشہور عالم کتاب اسباب النزول“ آپ کے تجر علمی اور قرآنی وادبی ذوق و شوق کی آئینہ دار ہیں۔اسباب النزول“ کی مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ مصر اور بیروت سے اس کے متعدد ایڈیشن چھپ چکے ہیں۔اکیسویں صدی عیسوی کے پہلے سال بیروت کے اشاعتی ادارہ دار انجئیل نے عرب سکالر السید محمد عقیل کی تحقیق ، شرح اور فہرست کے ساتھ اس تفسیر کا نہایت دل آویز اور نیا جاذب و پُر کشش ایڈیشن شائع کیا ہے۔جو ۴۰۸ صفحات پر محیط ہے۔اور کوثر قرآن کے تشنہ لبوں کے لئے لاثانی تحفہ ہے۔