اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 50 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 50

50 کیں۔اس وقت حضرت خواجہ صاحب ابقاه الله تعالی ببقائہ کا چہرہ مبارک متغیر ہو گیا اور آپ نے اس حافظ کو تنبیہ کی اور اسے ڈانٹا۔اس حافظ نے عرض کی کہ قبلہ جبکہ مرزا صاحب میں حضرت عیسی بن مریم کے حالات وصفات اور مہدی موعود کے اوصاف نہیں پائے جاتے تو ہم کس طرح اعتبار کر لیں کہ وہ عیسی اور مہدی ہیں۔حضور خواجہ صاحب ابقاه الله تعالى ببقائه نے فرمایا کہ مہدی کے اوصاف پوشیدہ اور چھپے ہوئے ہیں وہ اوصاف ایسے نہیں جیسے لوگوں کے دلوں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔کیا تعجب ہے کہ یہی مرزا غلام احمد صاحب قادیانی مہدی ہوں۔جیسا کہ حدیث شریف میں آیا ہے کہ بارہ (۱۲) دجال ہیں۔پس اسی قدر مہدی ہیں۔اور ایک حدیث میں آیا ہے کہ عیسی اور مہدی ایک ہی شخص ہے۔اس کے بعد فرمایا کہ یہ کوئی شرط نہیں ہے کہ مہدی کی تمام علامات جو کہ لوگوں کے فہم کے مطابق بیٹھی ہوئی ہیں ظاہر ہو جائیں۔بلکہ اے حافظ ! بات دوسری طرح ہے۔اگر اسی طرح ہوتا جیسا کہ لوگ خیال کرتے ہیں تو تمام دنیا مہدی برحق کو جان لیتی اور اس پر ایمان لے آتی جیسا که پیغمبر ہیں کہ ہر نبی کی امت کئی گروہ ہو گئی۔بعض پر اس پیغمبر کا حال ظاہر ہو گیا۔وہ اس پر ایمان لاتے رہے۔اور بعض پر اس پیغمبر کا حال ظاہر ہی نہیں ہوا۔اس وجہ سے اس گروہ نے انکار کر دیا اور کافر ہو گیا۔اگر ہر نبی کی امت پر اپنے وقت کے نبی کا حال منکشف ہو جاتا تو تمام مسلمان ہو جاتے جیسا کہ آنحضرتے ہیں کہ آنحضرت مو کے اوصاف و علامات کتب سماویہ میں لکھے ہوئے تھے اور جب آنحضرت ﷺ ظاہر ہوئے اور مبعوث ہو گئے تو انہوں نے بعض علامات کو اپنی سمجھ اور فہم اور خیال کے مطابق نہ پایا۔پس جن لوگوں پر آنحضرت ﷺ کا معاملہ ظاہر ہو گیا تو وہ ایمان لے