اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف

by Other Authors

Page 51 of 81

اسلامی لٹریچر میں خوفناک تحریف — Page 51

51 آئے اور جس گروہ پر آپ کا حال نہ کھلا انہوں نے انکار کر دیا۔اسی طرح مہدی کا حال ہے۔پس اگر مرزا صاحب مہدی ہوں تو کونسی بات مانع ہے۔“ (صفحه ۱۲۳ تا ۱۲۴) فتویٰ کفر پر دستخط کرنے سے قطعی انکار ترجمہ: مقبوس نمبر ۸۳۔بوقت ظهر (بروز جمعتہ المبارک ۴ ذوالج ۱۳۱۴ھ) حضرت خواجہ صاحب کی پابوسی اور زیارت کا شرف حاصل ہوا جس سے بہتر کوئی عبادت اور سعادت نہیں ہے۔۔اس کے بعد مولوی غلام دستگیر قصوری جو کہ حضرت مرزا غلام احمد قادیانی کے ساتھ کمال مخالفت رکھتا تھا اور اس کے پاس حضرت مرزا صاحب کے خلاف کفر کے فتوے لکھے ہوئے تھے حضرت خواجہ صاحب کی خدمت میں آیا اور آداب بجالا کر بیٹھ گیا۔اور چند کتب حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی تصنیفات میں سے جو کہ اپنی بغل میں دبائے ہوئے تھا حضرت خواجہ صاحب کے سامنے رکھ دیں۔اور ہر ایک کتاب میں سے وہ مقامات جن پر اس نے نشان لگائے ہوئے تھے ایک ایک کر کے حضرت خواجہ صاحب ابقاه الله تعالى ببقائه ونفعنا واياكم بلقائه کے سامنے پڑھتا۔اور کہتا دیکھئے ! اس جگہ حضرت عیسی علیہ السلام کی توہین کی ہے۔اور اس جگہ دیگر انبیاء علیہ السلام کی توہین کی ہے اور حقیقت حال یوں ہے کہ مرزا صاحب نے عیسائیوں اور یہودیوں کی تردید کے پیش نظر انجیل اور تورات ( جن میں تحریف ہو چکی ہے ) سے اس قسم کی مذموم باتیں جو ان کتابوں میں پائی جاتی ہیں اپنی کتابوں میں نقل کی تھیں۔لیکن مولوی غلام دستگیر کو اس حقیقت سے آگا ہی نہ تھی۔