اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 32
مذہب ہونے کا دعویدار کیوں ہے؟ (1) پہلے سوال کے جواب میں قرآن مجید بنی نوع انسان کی توجہ ایک نا قابل تردید تاریخی حقیقت کی طرف مبذول کراتا ہے۔وہ یہ ہے کہ قرآن مجید سے پہلے نازل ہونے والی کتب اور صحائف اپنی اصل شکل میں محفوظ نہیں ہیں۔ان کی تعلیمات میں بتدریج تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں یا پھر نئی باتیں شامل کی جاتی رہی ہیں اور یوں ان میں بگاڑ پیدا ہوتا رہا ہے یہاں تک کہ ان کتب وصحائف کے مستند ہونے کے بارہ میں بلکہ ان کی قانونی اور شرعی حیثیت کے متعلق شکوک وشبہات پیدا ہو گئے ہیں۔اب اس امر کا بار ثبوت ان مذاہب کے متبعین پر ہے کہ ان کے مسلمہ صحائف میں کوئی تحریف یا تغیر و تبدل نہیں ہوا۔اس سلسلہ میں جہاں تک قرآن مجید کا تعلق ہے اسے سب آسمانی کتب وصحائف میں ایک منفرد اور ممتاز حیثیت حاصل ہے۔اسلام کے اشد ترین مخالفین بھی جو قرآن کریم کو کلام الہی ہی تسلیم نہیں کرتے اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ بلا شبہ قرآن ایک غیر مبدل و غیر محرف کتاب ہے۔ان کو یہ تسلیم کرنا پڑتا ہے کہ یہ وہی قرآن ہے جس کے متعلق حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعوئی فرمایا تھا کہ یہ خدا کا کلام ہے۔مثال کے طور پر اس ضمن میں سرولیم میور اور پروفیسر نولد یک (Noldeke) کے بیان درج کئے جا رہے ہیں۔There is othewise every security,internal and external,that we possess the text which Mohamet himself and used۔gave forth (Life of Mohamet by sir william muir, London, 1878,P۔xxvii) دو اس بارہ میں اندرونی اور بیرونی ہر قسم کی شہادت موجود ہے کہ آج بھی ہمارے ہاتھوں میں قرآن کا وہی متن ہے جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) نے دیا تھا اور جسے خود آپ استعمال فرماتے تھے۔(لائف آف محمد مصنفہ سرولیم میور مطبوعہ لندن 1878 - صفحہ 27) 32