اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 88 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 88

پروفیسر بلوم (Bloom) نے جو مغربی موسیقی سے بخوبی واقف ہیں، ایک کتاب "The Closing of the American Minds" کے عنوان سے لکھی ہے۔موسیقی کے بارہ میں ان کے اور میرے خیالات میں بہت مماثلت پائی جاتی ہے۔وہ بھی نوحہ کناں ہیں کہ آج کے نوجوانوں میں اعلیٰ ذوق اور لطیف احساسات بتدریج مفقود ہوتے جا رہے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ آج کے نوجوان راک میوزک Rock) (Music کوسن سن کر وحشی بن چکے ہیں۔ان کے نزدیک موسیقی اگر روح کی غذا ہے تو راک میوزک روح کیلئے ایک مضر غذا ہے۔بہت سی واضح اور کھلی علامات ایسی ہیں جو معاشرہ کی اس بیمار حالت کا پتہ دیتی ہیں۔زندگی کا سکون لٹ رہا ہے۔انسان صبر وسکون اطمینان قلب امن اور تحفظ کے احساس سے عاری ہو چکا ہے۔وہ ہستی باری تعالیٰ کا انکار تو کر سکتا ہے مگر ان طاقتور قوانین قدرت کا انکار اس کے بس کی بات نہیں جو اپنی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا دینا خوب جانتے ہیں۔تمام مادہ پرست معاشروں میں برائی کے بڑھنے اور پھیلنے کے اسباب کم و بیش ایک سے ہوتے ہیں۔اس موضوع پر کسی قدر بحث پہلے کی جا چکی ہے یہاں بطور یاد دہانی مختصراً ان اسباب کا اعادہ کیا جاتا ہے۔(۱) دہریت کا بڑھتا ہوا رجحان (ب) اس قادر مطلق خدا پر ایمان کی کمزوری جو انسانی معاملات پر پوری نظر رکھتا ہے اور ہر آن دیکھ رہا ہے کہ انسان اپنے اعمال اور کردار کی تشکیل کس نہج پر کرتا ہے۔(ج) معاشرہ کی روایتی اور اخلاقی اقدار کا رفتہ رفتہ کمزور پڑ جانا۔(د) زندگی کے حقیقی مقاصد کو فراموش کرنے کا بڑھتا ہوا رجحان اور حصول مقصد کے ذرائع کو ہی مقصود بالذات سمجھ لینا۔88