اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 33 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 33

We may, upon the strongest assumption, affirm that every verse in the Quran is the genuine and unaltered composition of Mohamet himself۔(Life of Mohamet by sir william muir, London, 1878,P۔xxviii) ” ہم یقینی طور پر یہ تصدیق کر سکتے ہیں کہ قرآن کریم کی ہر آیت بعینہ وہی ہے جو محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) نے خود بیان کی تھی۔ہر آیت اصل ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔لائف آف محمد مصنفه سر ولیم میور مطبوعہ لندن 1878 - صفحہ 28) Slight clerical errors there may have been, but the Quran of Uthman contains none but genuine elements, though somtimes in very strange order۔The efforts of European scholers to prove the existence of later interpolations in the Quran have failed۔(Prof۔Noldeke in Encyclopaedia Brittanica; 9th edition under Quran) " کتابت کی کچھ معمولی سی غلطیاں تو ہو سکتی ہیں لیکن اس میں کوئی شک نہیں کہ حضرت عثمان کے قرآن کریم کا نسخہ اول تا آخر اصل قرآن ہے۔اگر چہ آیت کی ترتیب بعض جگہ بڑی عجیب دکھائی دیتی ہے۔یورپ کے علماء کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں کہ وہ یہ ثابت کر سکیں کہ ( نزول کے بعد ) قرآن میں کسی قسم کی کوئی تحریف ہوئی ہے۔( پروفیسر نولڈ یک انسائیکلو پیڈیا بریٹین کا ایڈیشن نمبر ۹ زیر لفظ قرآن ) یہ ایک بالکل مختلف بحث ہے کہ الہامی یا آسمانی کہلانے والی کتب میں سے کونسی کتاب اصل میں کس کی تصنیف ہے۔اس بحث سے قطع نظر یہاں ہم یہ ذکر کرنا چاہتے ہیں کہ قرآن کریم کے متعلق دیگر اہل کتاب یہ چیلنج کرتے ہیں کہ وہ الہامی کلام نہیں ہے۔مگر دیکھئے وہی قرآن تو رات اور انجیل کے متعلق گواہی دیتا ہے کہ یہ جزوی طور پر خدا کا کلام ہے۔صرف تو رات اور انجیل ہی نہیں بلکہ قرآن کریم یہ کہتا ہے کہ دنیا کے 33