اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 26
ترجمہ۔ان سب کے لئے ان کا اجر ان کے رب کے پاس ہے اور ان پر کوئی خوف نہیں اور نہ وہ غم کریں گے۔وَلَوْ أَنَّهُمْ أَقَامُوا التَّوْرَةَ وَالانْجِيلَ وَمَا أنْزلَ إِلَيْهِمْ مِنْ رَّبِّهِمْ لَا كَلُوا مِنْ فَوْقِهِمْ ط وَمِنْ تَحْتِ أَرْجُلِهِمْ مِنْهُمْ أُمَّةٌ مُّقْتَصِدَةٌ وَكَثِيرٌ مِنْهُمْ سَاءَ مَا يَعْمَلُونَ (سورۃ المائدہ آیت ۶۷) ترجمہ۔اور اگر وہ توراۃ اور انجیل ( کی تعلیم ) کو اور جو کچھ ان کی طرف ان کے رب کی طرف سے اتارا گیا قائم کرتے تو وہ اپنے اوپر سے بھی کھاتے اور اپنے پاؤں کے نیچے سے بھی۔ان میں سے ہی ایک جماعت میانہ رو ہے جبکہ ان میں سے بہت ہیں کہ بہت برا ہے جو وہ کرتے ہیں۔لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتب أُمَّةٌ قَائِمَةٌ يَتْلُونَ آيَتِ اللَّهِ آنَاءَ الَّيْلِ وَهُمْ يَسْجُدُون يُؤْمِنُوْنَ باللهِ وَالْيَوْمِ الآخِر وَ يَأْمُرُونَ بِالْمَعْرُوفِ وَيَنْهَوْنَ عَنِ الْمُنْكَرِ وَيُسْرِعُوْنَ فِي الْخَيْرَتِ وَأُولَئِكَ مِنَ الصَّلِحِيْنَ وَمَا يَفْعَلُوا مِنْ خَيْرٍ فَلَنْ يُكْفَرُوهُ وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ (سورۃ آل عمران آیات ۱۱۴ تا ۱۱۶) ترجمہ۔وہ سب ایک جیسے نہیں۔اہل کتاب میں سے ایک جماعت (اپنے مسلک پر ) قائم ہے۔وہ رات کے اوقات میں اللہ کی آیات کی تلاوت کرتے ہیں اور وہ سجدے کر رہے ہوتے ہیں۔وہ اللہ پر ایمان لاتے ہیں اور یوم آخر پر اور اچھی باتوں کا حکم دیتے ہیں اور بری باتوں سے روکتے ہیں اور نیکیوں میں ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں اور یہی ہیں وہ جو صالحین میں سے ہیں۔اور جو نیکی بھی وہ کریں گے تو ہر گز ان سے اس کے بارہ میں ناشکری کا سلوک نہیں کیا جائے گا۔اور اللہ متقیوں کو خوب جانتا ہے۔26 26