اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 176
لَنْ يَنَالَ اللهَ لُحُومُهَا وَلا دِمَاؤُهَا وَلَكِنْ يَنَالُهُ التَّقْوَى مِنْكُمْ ( سورۃ الحج آیت ۳۸) ترجمہ۔ہرگز اللہ تک نہ ان کے گوشت پہنچیں گے اور نہ ان کے خون لیکن تمہارا تقویٰ اس تک پہنچے گا۔خدا کے راستہ میں اعلانیہ اور پوشیدہ خرچ اسلام اللہ تعالیٰ کے راستہ میں پوشیدہ اور علانیہ دونوں طرح سے خرچ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔قرآن کریم فرماتا ہے۔وَمَا أَنْفَقْتُمْ مِنْ نَّفَقَةِ أَوْنَذَرْتُمْ مِنْ نَّذْرِ فَإِنَّ اللَّهَ يَعْلَمُهُ وَمَا لِلظَّلِمِينَ مِنْ ووه۔أَنْصَارِهِ إِنْ تُبْدُوا الصَّدَقَتِ فَنِعِمَّا هِيَ ، وَإِنْ تُخْفُوهَا وَتُؤْتُوهَا الْفُقَرَاءَ فَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ، وَيُكَفِّرُ عَنْكُمْ مِّن سَيِّاتِكُمْ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ خَبِيرٌ ( سورۃ البقرۃ آیات ۲۷۱۔۲۷۲) ترجمہ۔اور جو بھی تم قابل خرچ چیزوں میں سے خرچ کرو یا منتوں میں سے کوئی منت مانو تو یقیناً اللہ اسے جانتا ہے اور ظالموں کیلئے کوئی مددگار نہیں۔تم اگر صدقات کو ظاہر کرو تو یہ بھی عمدہ بات ہے۔اور اگر تم انہیں چھپاؤ اور انہیں حاجت مندوں کو دو تو یہ تمہارے لئے بہتر ہے۔اور وہ (اللہ ) تمہاری بہت سی برائیاں تم سے دور کر دے گا۔اور اللہ اس سے ہمیشہ باخبر رہتا ہے جو تم کرتے ہو۔معاشرتی ذمہ داریاں اسلامی تعلیم کے مطابق صاحب اختیار لوگوں کے لئے از حد ضروری ہے کہ انہیں 176