اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 139 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 139

کے لئے ایک ایسی صحت مند زمین تیار کرتا ہے جو غلط رجحانات کی نشو ونما کے لئے ساز گار نہیں ہوتی۔اس مقصد کے حصول کے لئے اسلام نے اوامر و نواہی کی شکل میں ایک مفصل اور جامع تعلیم عطا کی ہے۔ان اوامر ونواہی کی تعداد سینکڑوں تک جا پہنچتی ہے۔اسلامی تعلیم کا مرکزی اور بنیادی حصہ قریباً تمام مذاہب میں مشترک ہے۔پس اختلافی عقائد سے صرف نظر کرتے ہوئے ان قرآنی آیات کے چند ایک حوالہ جات پیش کرتا ہوں جن میں بعض اوامر و نواہی کا ذکر آتا ہے۔اوامر عصمت و پاکدامنی: سورۃ بنی اسرائیل آیت نمبر ۳۳۔المومنون آیات ۶ تا ۸۔النور آیات ۳۱، ۳۴ ۶۱ - الفرقان آیت ۶۹ - الاحزاب آیت ۳۶- المعارج آیات ۳۰ تا ۳۲ صفائی: البقرة آیت ۲۲۳ - النساء آیت ۴۴۔المائدہ آیت ۷۔الحج آیت ۳۰ - المدثر آیات ۶،۵ غصہ پر قابو پانا : آل عمران آیت ۱۳۵ تعاون: المائدة آیت ۳ ہمت و شجاعت : البقرة آیت ۱۷۸ - آل عمران آیات ۱۷۳ تا ۱۷۵۔التوبہ آیت ۴۰۔طہ آیات ۷۴۴۷۳۔الاحزاب آیت ۴۰۔الاحقاف آیت ۱۴ نیکی کرنا : البقرۃ آیت ۱۹۶ - آل عمران آیت ۱۳۵۔المائدہ آیت ۹۴۔الاعراف آیت ۵۷ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر : آل عمران آیت ۱۱۱ نیکیوں میں مسابقت : البقرۃ آیت ۱۴۹ 139