اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 2
کی روشنی دنیا کے ان تاریک ترین خطوں تک بھی جا پہنچی ہے جہاں آج بھی لوگ قدیم زمانے جیسے حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں مگر ان تمام ترقیات کے باوجود آج کا انسان حقیقی خوشی اور اطمینان سے محروم ہے۔بے چینی اضطراب اور خوف کی کیفیت بڑھتی جا رہی ہے۔ایک غیر یقینی مستقبل کے مہیب سائے گہرے ہوتے جارہے ہیں۔ماضی سے جو کچھ انسان کو ورثہ میں ملا ہے اس پر سے اعتماد اٹھ رہا ہے۔بے اطمینانی ہے کہ بڑھتی ہی چلی جارہی ہے۔اسلام کے لغوی معنی امین کے ہیں۔اگر دیکھا جائے تو اس ایک لفظ میں اسلام کی جملہ تعلیمات کمال خوبصورتی اور جامعیت کے ساتھ جھلکتی نظر آتی ہیں۔بلاشبہ اسلام امن کا مذہب ہے۔اس کی تعلیمات انسانی آرزوؤں اور دلچسپیوں کے سب دائروں میں امن کی ضمانت دیتی ہیں۔چنانچہ آج کے خطاب کے لئے میں نے بعض ایسے امور کو منتخب کیا ہے جن کے بارہ میں دنیا کو راہنمائی کی اشد ضرورت ہے اور وہ امور یہ ہیں: ا۔مذاہب عالم کے مابین امن و آشتی اور ہم آہنگی۔۲۔معاشرتی امن۔۳۔معاشرتی اقتصادی امن۔-۴- اقتصادی امن۔۵۔قومی اور بین الاقوامی سیاسی امن۔۶۔انفرادی امن۔2