اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 1 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 1

60-9 و و یک = 909-690- أشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَحْدَهُ لا شَريكَ لَهُ وَاشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَ رَسُوله - أَمَّا بَعْدُ فَأَعُوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطنِ الرَّحِيم - بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَلَمِيْن الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ O مُلِكِ يَوْمِ الدِّينِ 0 إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعِيْن 0 اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيم 0 صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِينَ صدر گرامی قدر جناب ایڈورڈ مار ٹیمر صاحب، مہمانان کرام و خواتین و حضرات! میں آپ سب صاحبان علم و دانش کا شکر گزار ہوں کہ آپ آج کی تقریب میں شمولیت کے لئے تشریف لائے۔آج میں جس موضوع پر خطاب کرنا چاہتا ہوں وہ میرے لئے ایک چیلنج کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ ایک بہت وسیع اور ہمہ جہت مضمون ہے۔مجھے ڈر ہے کہ شاید اس محدود وقت میں اس موضوع کا حق ادا نہ ہو سکے۔تاہم میں دو بنیادی سوالات اٹھا کر اپنے اس خطاب کا آغاز کرتا ہوں۔پہلا سوال تو یہ ہے کہ اس جدید دور کے وہ کون سے مسائل ہیں جو ہمارے لئے چیلنج بنے ہوئے ہیں۔اور دوسرا یہ کہ مذہب ان حالات میں ہماری کیا راہنمائی کرسکتا ہے؟ دور حاضر کا سب سے اہم مسئلہ امن و آشتی کا فقدان ہے۔مادی ترقی کے لحاظ سے بحیثیت مجموعی آج کا انسان بہت بلند مقام تک جا پہنچا ہے۔یہ وہ ہمہ جہت ترقی ہے جو زندگی کے تمام شعبوں میں سائنس اور ٹیکنالوجی کی حیرت انگیز ترقی کے باعث ممکن ہوئی ہے۔اس سائنسی ترقی کے ثمرات اس دور میں بالخصوص ان ممالک کے حصہ میں آئے ہیں جو پہلی اور دوسری دنیا کے ممالک کہلاتے ہیں۔تاہم تیسری دنیا کے ممالک نے بھی ایک حد تک ان سے فائدہ اٹھایا ہے۔یہاں تک کہ سائنسی ترقی 1