اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 52 of 326

اسلام اور عصر حاضر کے مسائل کا حل — Page 52

مذاہب کا باہمی تعاون فرمایا: مذاہب کے باہمی تعلقات میں اسلام ایک قدم اور آگے بڑھاتا ہے۔چنانچہ وَلَا يَجْرِمَنَّكُمْ شَنَانُ قَوْمٍ أَنْ صَدُّوكُمْ عَنِ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ أَنْ تَعْتَدُوا و سلط تَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَان " وَاتَّقُوا اللهَ * إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (سورۃ المائدہ آیت ۳) ترجمہ۔اور تمہیں کسی قوم کی دشمنی اس وجہ سے کہ انہوں نے تمہیں مسجد حرام سے روکا تھا اس بات پر آمادہ نہ کرے کہ تم زیادتی کرو۔اور نیکی اور تقویٰ میں ایک دوسرے سے تعاون کرو اور گناہ اور زیادتی کے کاموں) میں تعاون نہ کرو۔اور اللہ سے ڈرو۔یقینا اللہ سزا دینے میں بہت سخت ہے۔پس قرآن کریم مسلمانوں کو ایسے دشمنوں کے ساتھ بھی نا انصافی کرنے کی اجازت نہیں دیتا جو مذہبی عناد کی وجہ سے ان پر حملہ آور ہوئے ہوں۔اور ایسے غیر مسلم جنہوں نے مسلمانوں کے خلاف کبھی جنگ نہیں کی ان کا ذکر کرتے ہوئے قرآن کریم مومنوں کو ہدایت دیتا ہے۔ط هه = ط عَسَى اللَّهُ أَنْ يُجْعَلَ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ الَّذِينَ عَادَيْتُمْ مِنْهُمْ مَّوَدَّةً وَاللَّهُ قَدِيرٌ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ O لا يَنْهَكُمُ اللَّهُ عَن الَّذِينَ لَمْ يُقْتِلُوكُمْ فِي الدِّينِ وَلَمْ يُخْرِجُوكُمْ مِنْ دِيَارَكُمْ أَنْ تَبَرُّوهُمْ وَتُقْسِطُوا إِلَيْهِمْ إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُقْسِطِينَ (سورۃ الممتحنہ آیات ۸-۹) ترجمہ۔قریب ہے کہ اللہ تمہارے اور ان لوگوں کے درمیان جن میں بعض سے تم باہمی عداوت رکھتے ہو محبت ڈال دے اور اللہ ہمیشہ قدرت 529 52