احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 4 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 4

نے ان سپاہیوں کے خلاف جہاد کا اعلان بھی کیا تھا۔(1857 ء روز نامچے، معاصر تحریریں، یاداشتیں مرتبہ محمد اکرام چغتائی ناشر سنگ میل پبلیکیشنز صفحہ 159,241,200,199) 1857ء کے بعد جہاد کے بارے میں فتاویٰ۔۔۔۔۔۔یہ تو اس جہاد کا مختصر احوال ہے جو کہ 1857ء کی جنگ کے دوران ہوا۔اب اس الزام کا جائزہ لیتے ہیں کہ اس جنگ کے بعد انگریز حکمرانوں کو اس بات کی بہت پریشانی تھی کہ مسلمانوں میں جہاد کا جذبہ بڑھ کر ان کے لئے خطرہ نہ بن جائے اور اس جذ بہ کو ختم کرنے کے لئے انہوں نے جماعت احمدیہ کونعوذ باللہ قائم کیا۔ایک سوال ہمیں پریشان کر رہا ہے کہ جماعت احمدیہ کا قیام تو 1889ء میں ہوا تھا تو کیا 32 سال انگریز ہاتھ پر ہاتھ دھر کر مسلمانوں کے جذبہ جہاد کو پھلتا پھولتا دیکھتے رہے تھے؟ خیر اس مسئلہ کا آسان حل ہے کہ اُس دور کے انگریزوں سے پوچھ لیتے ہیں کہ انہوں نے کس کو استعمال کیا تھا؟ جب اس دور کی برطانوی حکومت کے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا ہندوستان کے مسلمانوں میں ان کے خلاف جذبہ جہاد پایا جاتا ہے تو ان کے ایک اعلیٰ افسر Ww Hunter نے 1871ء میں ایک رپورٹ مرتب کی جو کہ اسی سال The Indian Mussalman's کے نام سے شائع کی۔اس کے چندا ہم نتائج ملاحظہ ہوں۔انہوں نے حکومت کو مبارکباد دی کہ مسلمانوں کے گزشتہ چند سالوں میں مختلف فرقوں کے علماء حتی کہ مکہ کے مفتی اعظم نے بھی انگریزوں کے خلاف جہاد کو خلاف شریعت قرار دے 4