احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 135 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 135

سوویت یونین نے دسمبر 1979ء میں افغانستان میں فوجیں داخل کر لیں اور پھر افغانستان میں ایک دہائی کی خانہ جنگی کا آغاز ہوا۔اس خانہ جنگی میں جسے اُس وقت افغانستان جہاد“ کہا جاتا تھا، امریکہ نے سی آئی اے کی وساطت سے جنرل ضیاء صاحب کی حکومت اور جنگ کرنے والے افغان گروہوں کو اربوں ڈالر کی مدد دی۔امریکہ نے کامیابی سے اپنے اہداف حاصل کر لئے اور افغانستان کو سوویت یونین کا ویتنام بنا دیا لیکن اس ساری جنگ میں پاکستان کو شرکت کرنے کی جو بھاری قیمت دہشتگردی اور مذہبی تنگ نظری کی صورت میں ادا کرنی پڑی اس کا قرضہ شود در شود پاکستان ابھی تک ادا کر رہا ہے اور خدا جانے یہ منحوس سلسلہ کب تک چلے گا؟ خدا پاکستان کو تمام مشکلات سے نجات دے۔آمین تمام سیاسی بحثوں سے گریز کرتے ہوئے ہم ایک بات کو سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس عدالتی فیصلہ کے صفحہ 76 پر جلی حروف سے لکھا ہے: "Qadianism is the step-daughter of British Imperialism it survives only under its guardianship and protection۔" ترجمه: قادیانیت برطانوی استعمار کی سوتیلی بیٹی ہے اور صرف اس کی سر پرستی اور حفاظت میں زندہ رہ سکتی ہے۔ہر ایک کو اپنی رائے کا حق ہے خواہ ہم اُس سے متفق ہوں یا نہ ہوں لیکن یہاں یہ ذکر ضروری ہے کہ جب اس کے فوراً بعد پاکستان میں مغربی طاقتوں خاص طور پر امریکہ کی مدد کا سیلاب امڈ آیا تو وہ ان گروہوں کو دی گئی جو جماعت احمدیہ کی پر تشد د مخالفت کے داعی تھے اور پاکستان کی اس حکومت کو دی گئی جو کہ جماعت احمدیہ کی سب سے زیادہ مخالف تھی۔اس موضوع پر پاکستان میں ہونے والی بہت سی تحقیق سامنے آچکی ہے۔اُس دور میں جس کا ہم ذکر کر رہے ہیں اور جس کے آغاز پر رابطہ عالم اسلامی کی یہ قرارداد 1978ء میں 135