احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 188 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 188

division سے استفسار کیا کہ کتنے قادیانی کلیدی اسامیوں (key posts) پر کام کر رہے ہیں تو ان کی طرف سے جواب دیا گیا کہ یہ اعداد و شمار تیار نہیں کئے گئے۔وکیل نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہمیں یہ علم نہیں کہ کتنے قادیانی بیوروکریسی میں شامل ہو کر اپنے مفادات کے لئے کام کر رہے ہیں۔عدالتی ماہرین کی رائے (صفحہ 10,9) یہ تو درخواست گزار کے وکیل صاحب کے دلائل تھے۔اس موضوع پر، ان ماہرین نے بھی جنہیں عدالت نے اپنی اعانت کے لئے طلب کیا تھا ، اظہارِ خیال کیا۔چنانچہ ایک Amicus Curiae حافظ حسن مدنی صاحب نے یہ رائے دی : "Before induction of persons in sensitive institutions a thorough investigation about their faith may be conducted with the help of the religious experts and psychiatrists and for this purpose a Board may be constituted with the (page 20) task of giving ideological verification۔" ترجمہ: حساس اداروں میں رکھنے سے قبل امیدوار کے عقائد کے بارے میں دینی ماہرین سے اور ماہرین نفسیات سے مکمل تحقیقات کرالینا ضروری ہیں۔اور اس غرض کے لئے ایک بورڈ بنانا چاہیے جو کہ نظریات کی تحقیقات کرے۔ایک اور amicus curiae اکرم شیخ صاحب نے بھی اس نظریہ کی تائیدان الفاظ میں کی: "Yet, these laws and such amendments may be 188