احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 84 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 84

the Six Points scheme could be given effect to with some minor practical adaptations۔" ترجمه حیران کن طور پر ایم ایم احمد نے بات کا آغاز ہی یہ کہہ کر کیا کہ اُن کے نزدیک چھ نکات کی سکیم کو چند معمولی تبدیلیوں کے ساتھ اپنایا جا سکتا ہے۔اس سے قبل جب بھٹو صاحب اور عوامی لیگ کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات اس بات پر ٹک گئے تھے کہ بھٹو صاحب نے کہا تھا کہ وہ غیر ملکی تجارت اور غیر ملکی امداد کے بارے میں اپنے موقف سے نہیں ہٹ سکتے لیکن جب ایم ایم احمد کے ساتھ مذاکرات ہو رہے تھے تو کمال حسین صاحب لکھتے ہیں: "M۔M۔Ahmad even showed some flexibility in respect of foreign trade and aid۔" ترجمہ : یہاں تک کہ ایم ایم احمد نے غیر ملکی تجارت اور امداد کے معاملے میں بھی کچھ لچک دکھائی۔کمال حسین صاحب لکھتے ہیں کہ ایم ایم احمد نے اپنی تجاویز کچھ کاغذوں پر لکھ کر دیں۔ہم ایم ایم احمد کی تجاویز لے کر عوامی لیگ کے ماہرین اقتصادیات کے ساتھ میٹنگ کے لئے گئے اور ہم نے ان تجاویز کے مطابق مسودہ تیار کر لیا جس پر مفاہمت مکمل ہو جاتی لیکن وہ لکھتے ہیں کہ اس سے قبل ہی یحیی خان صاحب اور ان کے چند ساتھی اس وقت ملٹری آپریشن کا فیصلہ کر چکے تھے اور ڈھا کہ میں اس کی تیاریاں کر رہے تھے اور جب ہم واپس آئے تو بیٹی خان صاحب ڈھاکہ کے ایوان صدر میں موجود نہیں تھے۔بہر حال ایم ایم احمد کو 24 مارچ کو مغربی پاکستان واپس بھجوا دیا گیا اور 25 مارچ کو ملٹری آپریشن شروع ہو گیا اور ڈاکٹر کمال حسین صاحب کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔اس طرح مفاہمت کا یہ موقع ہاتھ سے نکل گیا۔84