احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 65
اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ میں لکھا ہے کہ مودودی صاحب نے یہ الزام لگا یا تھا۔گویا مودودی صاحب کا کہنا کافی دلیل ہے اور کسی ثبوت کی ضرورت نہیں۔مودودی صاحب جماعت احمدیہ کی مخالفت میں پیش پیش تھے اور اُن کا الزام لگا دینا کسی دلیل یا ثبوت کی حیثیت نہیں رکھتا۔بہر حال اس فیصلہ میں مودودی صاحب کا یہ بیان درج کیا گیا ہے: "The demand for Sir Zafarullah Khan's removal from office not only originates from the doctrine that no non-Muslim should hold the office of a Minister in an Islamic state, but is also based on the fact that Sir Zafarullah Khan had always misused his official position to promote and strengthen the Qadiani movement۔" (page 47) ترجمہ : یہ مطالبہ کہ چوہدری ظفر اللہ خان صاحب کو وزیر خارجہ نہیں ہونا چاہیے صرف اس نظریہ کی وجہ سے نہیں ہے کہ کوئی غیر مسلم اسلامی ریاست میں وزیر نہیں بننا چاہیے بلکہ اس کی بنیاد اس حقیقت پر بھی ہے کہ سر ظفر اللہ نے ہمیشہ اپنی سرکاری پوزیشن کا غلط استعمال کیا ہے اور اسے قادیانی تحریک کو تر و تیج دینے اور اسے مضبوط بنانے کے لئے استعمال کیا ہے۔یہ وہ الزام ہے جو اُس وقت لگایا جاتا تھا اور اب بھی لگایا جاتا ہے لیکن جب تحقیقاتی عدالت میں اس بارے میں خواجہ ناظم الدین صاحب سے سوال کیا گیا تو انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ سرکلر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "It did not necessarily accept the allegation against the Foreign Minister but he had a general reputation that he tries to help Ahmadis and to convert people to his community۔I asked for definite complaints which however were not available۔" 65