احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 58 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 58

پسند نہیں کر سکتے “ ( قادیانی مسئلہ اور اس کے مذہبی سیاسی اور معاشرتی پہلو۔مصنفہ ابوالاعلیٰ مودودی، ناشر اسلامک پبلیکیشنز مئی 2000 صفحہ 50) تحقیقاتی عدالت میں ثابت ہوا تھا کہ جن علاقوں میں اس شورش نے زور پکڑا تھا ان علاقوں میں پنجاب حکومت اپنے سیاسی مقاصد کے لئے خود اس شورش کو ہوا دے رہی تھی اور اس غرض کے لئے علماء اور اخبارات کو سرکاری فنڈز سے مالی مدد بھی دی گئی تھی۔اس کی تفصیلات بعد میں بیان کی جائیں گی۔قادیانی سامراجیوں کے ایجنٹ؟ افسانہ اور حقیقت جب 1953ء کے فسادات کا ذکر شروع ہوا تو اس بات کی بھی ضرورت تھی کہ یہ وضاحت پیش کی جائے کہ آخر احمدیوں کے خلاف یہ نفرت انگیزی کیوں کی جارہی تھی ؟ اس کے لئے ضروری تھا کہ احمدیوں پر کچھ الزامات لگا کر یہ دعوی کیا جائے کہ اصل میں یہ احمدیوں کا ہی قصور تھا کہ ان کے خلاف فسادات شروع ہو گئے۔پاکستان میں اگر کسی کی کردار کشی کرنی ہو اور کوئی دلیل یا ثبوت مہیانہ ہو تو آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ اسے مغربی طاقتوں کا یا یہودیوں کا ایجنٹ قرار دے دیا جائے۔بالعموم اس قسم کے الزام کے ثبوت نہیں طلب کئے جاتے۔اسی مجرب نسخہ کو اس عدالتی فیصلہ میں بھی استعمال کیا گیا ہے۔اس فیصلہ میں لکھا ہے۔"They came to know that the qadianis are palying the imperialists' game in order to undermine the integrity of the state۔"(page 45) ترجمہ: لوگوں کو علم ہو گیا کہ قادیانی استعماری طاقتوں کی کھیل کھیل رہے ہیں اور ریاست کی سالمیت کو نقصان پہنچارہے ہیں۔اور یہ جملہ لکھنا ہی کافی سمجھا گیا ہے۔نہ کوئی دلیل نہ کوئی ثبوت۔صرف ایجنٹ ہونے کا 58