احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 319 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 319

طوفان بدتمیزی برپا کیا جارہا تھا تو اس گروہ کو ان دنوں میں کھانا کہاں سے مہیا کیا جا رہا تھا؟ ادارے آئی ایس آئی کی رپورٹ ہے کہ ایک ٹی وی چینل کی طرف سے ان لوگوں کو کھانا مہیا کیا جا رہا تھا۔اس کے باوجود ان چینلز کی نگرانی کرنے والے ادارے نے اس چینل کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔پھر اس فیصلہ میں لکھا ہے ( عدالتی فیصلہ صفحہ (27) The hate which was spread and the violence which was incited through electronic means appears not to have been investigated, let alone the violators prosecuted and punished۔If serious violations of the law are ignored them the law loses respect and efficacy۔(page 28) الیکٹرانک میڈیا کے ذریعہ جو نفرت پھیلائی گئی اور لوگوں کو جو تشدد پر اکسایا گیا معلوم ہوتا ہے کہ اس کی سزاد ینا تو درکنار اس کی تحقیقات بھی نہیں کی گئیں۔اگر قانون کی سنگین خلاف ورزیوں کو نظر انداز کر دیا جائے تو قانون کا احترام وافادیت ختم ہو جاتی ہے۔حال ہی میں جماعت احمدیہ کے مخالفین نے کس طرح فساد بر پا کیا اس کا اندازہ سپریم کورٹ کے اس فیصلہ سے ہو جاتا ہے اور ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا۔پاکستان میں یہ تاریخ بار بار دہرائی گئی ہے۔خفیہ ہاتھ شورش کو بر پا کرارہے ہوتے ہیں، غیبی ہاتھ مالی وسائل مہیا کرتے ہیں اور تمام قوانین نظر انداز کر کے ان کو پنپنے کی سہولت مہیا کی جاتی ہے جیسا کہ تحقیقاتی عدالت کی رپورٹ سے ظاہر ہے یہی ڈرامہ 1953 میں کیا گیا۔یہی ڈرامہ 1974 میں ہوا۔یہی ڈرامہ 1984 میں ہوا اور یہی بھونڈا ناٹک اب تک ہو رہا ہے اور 319