احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 292 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 292

حالانکہ اس طرح مسجد بنانے میں شرک کا پہلو پایا جاتا تھا۔پھر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ان یہود و نصاریٰ پر اللہ کی لعنت ہو جنہوں نے اپنے نبیوں کی قبروں کو مسجد میں بنالیا۔“ پھر حضرت جندب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: سنو جو لوگ تم سے پہلے تھے وہ اپنے نبیوں اور نیک لوگوں کی قبروں کو مساجد بنا لیتے۔تھے۔خبردار! تم قبروں کو مساجد نہ بنانا۔میں تمہیں اس سے تاکیدا منع کرتا ہوں۔“ ( صحیح مسلم - کتاب المساجد و مواضع الصلاة - باب النهي عن بناء المساجدعلى القبور واتخاذ الصور فيها و النهي عن اتخاذ القبور مساجد) ان حوالوں سے ظاہر ہو جاتا ہے کہ قرآن کریم میں اور احادیث میں لفظ ”مسجد صرف مسلمانوں کی عبادتگاہ کے لئے نہیں بلکہ دوسرے مذاہب کی عبادتگاہوں کے لئے بھی استعمال ہوا ہے۔جب قرآن و حدیث میں باقی مذاہب کی عبادتگاہوں کے لئے یہ لفظ استعمال ہوا ہے تو پھر کسی کا یہ حق نہیں کہ وہ اسلام کے نام پر یہ پابندی لگائے کہ اس لفظ کو غیر مسلم یا جن کو ہم نے بزعم خود غیر مسلم قرار دیا ہے اپنی عبادتگاہ کے لئے نہیں استعمال کر سکتے۔اسی طرح عربی لغت منجد میں لفظ ” مسجد“ کا مطلب سجدہ گاہ اور عبادت کی جگہ کے بیان ہوئے ہیں۔عدالتی معاون کے نظریات جب عدالت میں اس موضوع پر بحث ہو رہی تھی تو مورخہ 22 جولا ئی 1984ء کو قاضی مجیب صاحب صدر شعبہ اسلامیات پشاور یونیورسٹی نے بطور عدالتی معاون اپنے دلائل پیش کئے۔ان دلائل میں لفظ ”مسجد کے استعمال کے بارے میں بھی دلائل شامل تھے۔292