احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 263
تو اُن میں موجود شرائط اس دستاویز میں مذکور شرائط سے کس حد تک مطابقت رکھتی ہیں؟ 4 مختلف ماہرین اور مؤرخین کے نزدیک وہ روایات و رواۃ جو اس معاہدے کی سند کا حصہ ہیں کس حد تک مستند ہیں؟ اس دستاویز کے بنیادی نکات اب ہم اس دستاویز کے کچھ بنیادی نکات درج کرتے ہیں اور اس کے ساتھ یہ جائزہ بھی لیتے ہیں کہ اگر اب پاکستان یا کسی اور مسلمان ملک میں ان کو بنیاد بنا کر قانون سازی کی گئی تو اس کے کیا نتائج نکلیں گے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے اس فیصلہ کے صفحہ 141 اور 142 پر اس دستاویز ( شروط عمر یہ ) کے بنیادی نکات موجود ہیں۔ہم انہیں کو بنیاد بنا کر یہ تجزیہ پیش کرتے ہیں۔اس کی پہلی شرط یہ بیان کی گئی ہے: "We made a condition on ourselves that we will neither erect in our areas a monastery, church, or a sanctuary for a monk, nor restore any place of worship that needs restoration۔" ترجمہ: ہم (یعنی معاہدہ کرنے والے شام کے عیسائی ) اپنے اوپر یہ شرط لگاتے ہیں کہ ہم اپنے علاقہ میں کوئی خانقاہ ، گر جایا کوئی راہب خانہ تعمیر نہیں کریں گے اور نہ کسی عبادت کی جگہ کو جسے مرمت کی ضرورت ہو مرمت کریں گے۔اگر اس دستاویز کو بنیاد بنا کر قانون سازی کی جائے یا عدالتیں فیصلہ کرنے لگیں تو اس کا پہلا نتیجہ یہ نکلے گا کہ پاکستان میں کسی غیر مسلم کو اپنی عبادت گاہ تعمیر کرنا تو در کنار 263