احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 255 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 255

رضی اللہ عنہ کی اصطلاح اب ہم رضی اللہ عنہ کی اصطلاح کا ذکر کرتے ہیں۔اس آرڈینس میں اس بات پر پابندی لگائی گئی ہے کہ احمدی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے علاوہ کسی اور کے لئے رضی اللہ عنہ کے الفاظ استعمال نہیں کر سکتے۔ایک بار پھر یہ عرض کرنا ضروری ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ پابندی صرف احمدیوں پر ہی ہے۔ورنہ اس قانون کی رو سے عیسائیوں، یہودیوں ، ہندووں، وں ،سکھوں اور دہر یہ احباب پر کوئی پابندی نہیں۔وہ یہ اصطلاحات جس کے لئے پسند فرما ئیں استعمال کر سکتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے اس فیصلہ میں بار بار اس بات کا ذکر آیا ہے کہ پاکستان کے آئین کی رو سے قرآن کریم اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کوئی قانون نہیں بن سکتا تو مناسب ہوگا کہ اس پابندی کا بھی قرآن کریم کی رو سے جائزہ لیا جائے۔کیا قرآن کریم میں بھی کہیں پر رضی اللہ عنہ کے الفاظ آئے ہیں اور کیا قرآن کریم میں یہ الفاظ صحابہ کے خلاف بھی کسی اور گروہ کے لئے استعمال ہوئے ہیں۔ہم چند آیات قرآنی پیش کرتے ہیں۔سورۃ البینہ میں تمام ایمان لانے والوں اور اعمال صالحہ بجالانے والوں کے لئے رضی اللہ عنہ کے الفاظ استعمال ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ أُوْلَئِكَ هُمْ خَيْرُ الْبَرِيَّةِ (البين: 7) جَزَاؤُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّاتُ عَدْنٍ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذُلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ (السبين : 9) 255