احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 247 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 247

کے اس آرڈینس کا ذکر ہے جو کہ جماعت احمدیہ کے خلاف جاری کیا گیا تھا۔اس کے ایک حصہ کا تجزیہ گزشتہ قسط میں پیش کیا جا چکا ہے۔اب ہم اس کے اُس حصہ کا جائزہ لیتے ہیں جو تعزیرات پاکستان میں 298B کے نام سے موجود ہے۔اس کے نمبر 1-2 کا متن یہ ہے 2988۔Misuse of epithets, descriptions and titles, etc۔xx reserved for certain holy personages or places۔(1) Any person of the Quadiani group or the Lahori group (who call themselves 'Ahmadis' or by any other name) who by words, either spoken or written, or by visible representation (a) refers to, or addresses, any person, other than a Caliph or companion of the Holy Prophet Muhammad (peace be upon him) a s 'Ameerul Mumineen , 'Khalifa-tui-Mumineen'X' Khalifa-tul-Muslimeen X' 'Sahaabi' or 'Razi Allah Anho' جیسا کہ اس قانون کی عبارت سے ظاہر ہے کہ اس کا عنوان یہ تھا کہ یہ قانون مقدس ہستیوں کے لئے مخصوص خطابات کے غلط استعمال کو روکنے کے لئے نافذ کیا جا رہا ہے اور پھر لکھا ہے کہ کوئی بھی قادیانی یا لا ہوری یا احمدی اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفاء یا آپ کے صحابہ کے علاوہ کسی اور شخص کے لئے امیر المومنین ، خلیفہ المومنین ، خلیفۃ المسلمین ، صحابی یا رضی اللہ عنہ کے الفاظ استعمال کرتا ہے اور پھر اس قانون کے آخر میں لکھا ہے کہ اسے تین سال تک قید کی سزا اور جرمانہ کی سزادی جاسکتی ہے۔اس قانون کے الفاظ سے ہی ظاہر ہے کہ یہ پابندی صرف احمدیوں کے لئے تھی۔247