احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 239 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 239

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 1974ء کی کارروائی کے دوران جماعت احمدیہ پر یہ الزام لگایا گیا تھا کہ وہ خود کو مسلمانوں سے علیحدہ رکھتے ہیں اور علیحدہ ظاہر کرتے ہیں۔بلکہ انہوں نے خود یہ مطالبہ پیش کیا تھا کہ ہمیں مسلمانوں سے علیحدہ اقلیت تسلیم کرو۔کارروائی سپیشل کمیٹی 1974 ء ص 1920 ) اور یہ الزام بار بار لگایا گیا کہ احمدی اپنے آپ کو مسلمانوں سے علیحدہ رکھتے ہیں اور دس سال بعد یہ الزام لگایا جارہا تھا کہ احمدی اپنے آپ کو مسلمان ظاہر کرتے ہیں اور اس سے دھو کہ لگتا ہے۔ظاہر ہے کہ یہ دونوں متضاد باتیں ہیں اور اس سے معلوم ہو جاتا ہے کہ جماعت احمدیہ کے مخالفین جب دل چاہتا ہے اپنی پسند کا بے بنیاد الزام لگا دیتے ہیں خواہ ان کا ایک الزام دوسرے الزام کی تردید ہی کیوں نہ کرتا ہو۔آزادی سے قبل تبلیغ کی آزادی پر مسلم لیگ کا مؤقف یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ آزادی سے بھی کافی قبل جب 1930 ء کی دہائی میں ہندوستان کے مستقبل کے آئین کے بارے میں بحث چل رہی تھی اور اس سلسلہ میں لندن میں راؤنڈ ٹیبل کا نفرنسیں ہو رہی تھیں۔تو اس وقت آل انڈیا مسلم لیگ نے اپنی قرار دادوں کے ذریعہ مستقبل کے آئین کے بارے میں جو مطالبات پیش کئے تھے ان میں سے ایک یہ تھا: acceptable to be would constitution "No Mussalman's unless it secures and guarantees them: freedom of profession, practice and propagation of religion, education etc"۔(Foundations of Pakistan, edited by Syed Sharifuddin Pirzada, Vol 21924-1947, Published by National Publishing House 1970, p 189) 239