احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ

by Other Authors

Page 206 of 338

احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 206

کتنا حسین دستور ہے۔آج اس دستور کی مٹی پلید کرنے کی کوشش نہ کرو اور اس جھگڑے میں نہ پڑوا سے خدا پر چھوڑ دو کیونکہ مذہب دل کا معاملہ ہے۔خدا تعالیٰ اپنے فعل سے ثابت کرے گا کہ کون مومن اور کون کافر ہے۔“ الفضل 23 جون 1974 ء صفحہ 8) آئین پاکستان کے 1 Chapter میں انسانی حقوق کی ضمانت دی گئی ہے اور اس میں آرٹیکل 20 میں یہ ضمانت دی گئی تھی کہ: "Subject to law, public order and morality:- (a) every citizen shall have the right to profess, practice and propagate his religion; and (b) every religious denomination and every sect thereof Ishall have the right to establish, maintain and manage its religious institutions" ترجمه قانون، امن عامہ اور اخلاق کے تابع۔(الف) ہر شہری کو اپنے مذہب کی پیروی کرنے ، اس پر عمل کرنے اور اس کی تبلیغ کرنے کا حق ہوگا اور (ب) ہر مذہبی گروہ اور اس کے ہر فرقے کو اپنے مذہبی ادارے قائم کرنے ، برقرار رکھنے اور ان کا انتظام کرنے کا حق ہوگا۔اگر یہ سوال اُٹھایا جائے کہ یہ آزادی قانون کے تحت دی گئی ہے۔اگر ایسا قانون بنا دیا جائے کہ جس میں یہ آزادی سلب کر دی جائے تو پھر آئین کی رو سے مذہبی آزادی کا اختیار بھی سلب ہو جائے گا تو یہ امر پیش نظر رہنا چاہیے کہ آئین پاکستان کا 1 Chapter جس میں 206