احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 201
کرنے کے لئے استعمال نہیں کیا جاتا۔لکھتے ہیں جس طرح پاکستان کے سابق چیف جسٹس نسیم حسن شاہ صاحب اپنے ایک فیصلہ میں "Fundamental Rights in essence are restraints on the arbitrary exercise of power by the State in relation to any activity that an individual can engage۔۔۔۔۔Moreover, Basic or Fundamental Rights of individuals which presently stand formally incorporated in the modern Constitutional documents derive their lineage from an era traceable to the ancient Natural Law۔" (Muhammad Nawaz Sharif v۔Federation of Pakistan (PLD 1993 SC 473-p 29) ترجمه: بنیادی حقوق کی روح یہ ہے کہ ریاست کو اپنے اختیار کے استعمال میں من مانی کرنے سے روکا جائے کہ وہ ایک فرد کی سرگرمیوں پر کوئی قدغن لگائے۔۔۔مزید یہ کہ ایک فرد کے بنیادی حقوق جو آج با قاعدہ جدید آئین کا حصہ ہیں اصل میں قدیم Natural Laws سے اپنا وجود رکھتے ہیں۔کیا پارلیمنٹ کا قانون سازی کا اختیار غیر محدود ہے یا اس کی کچھ حدود ہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ اس بنا پر درج کیا گیا تھا کہ درخواست گزاروں کے نزدیک پارلیمنٹ نے جو 2017ء میں نئے انتخابی قوانین کا بل منظور کیا ہے وہ غیر قانونی ہے کیونکہ وہ ان کے نزدیک پاکستان کے آئین سے متصادم تھا۔اگر چہ قومی اسمبلی اور سینٹ 201