احمدیوں کے بارہ میں ایک فیصلہ — Page 145
البتہ یہ ضرور دیکھنا چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں اس آیت کریمہ پر کس طرح عمل کیا جاتا تھا۔تفسیر ابن کثیر میں اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہوا ہے۔حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سوال ہوا کہ حضوران عورتوں کا امتحان کس طرح لیتے تھے؟ فرمایا کہ اس طرح کہ اللہ کی قسم کھا کر کہے کہ وہ اپنے خاوند سے ناچاقی کی وجہ سے نہیں چلی آئی۔صرف آب و ہوا اور زمین تبدیل کرنے کے لئے بطور سیر و سیاحت نہیں آئی۔کسی دنیا طلبی کی وجہ سے نہیں آئی بلکہ صرف اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں اسلام کی خاطر ترک وطن کیا ہے اور کوئی غرض نہیں ہے۔“ ( تفسیر ابن کثیر اردو ترجمہ از مولانامحمد جونا گڑھی جلد 6 ، ناشر فقہ الحدیث پبلیکیشنز مارچ 2009، صفحہ 301) اس روایت سے ظاہر ہے کہ اس آیت میں عقائد کی تفصیلات کا جائزہ لینے کا ذکر نہیں ہے کیونکہ ان سوالات میں تو یہ ذکر ہی نہیں کہ یہ دریافت کیا جاتا ہو کہ آنے والی عورت کے عقائد کیا ہیں؟ درخواست گزاروں کے وکیل نے احمدیوں کے بارے میں استدعا کی : "Therefore, a direction to maintain separate database (as prayed in Clause "b" of Prayer clause of Writ Petition is extremely essential۔" (page 10) ترجمہ : چنانچہ یہ ضروری ہے کہ جیسا کہ درخواست گزار bانے استدعا کی ہے ان کی علیحدہ فہرست بننے کی ہدایت دینا نہایت ضروری ہو گیا ہے۔ایک Amicus Cure (عدالت کے مددگار ماہر ) نے تجویز دی Before induction of persons in sensitive institutions a thorough investigation about their faith may be conducted 145